ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti on Bharat Jodo Yatra محبوبہ مفتی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گی - سرینگر اردو نیوز

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کشمیر میں راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' میں شامل ہوں گی۔ Mehbooba Mufti On Bharat Jodo Yatra

محبوبہ مفتی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوںگی

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 10:28 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'مجھے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ میرا فرض ہے کہ اس شخص کے ساتھ شانہ بشانہ چلوں جو فسطائی طاقتوں کے خلاف باہمت طریقے سے کھڑا ہوا ہے۔' انہوں نے لکھا کہ 'اس مارچ میں شامل ہونے جارہی ہوں۔' راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 22 جنوری کو کٹھوعہ کے لکھنپور سے شروع ہوگی اور سرینگر میں 30 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔ گذشتہ روز کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا تھا کہ راہل گاندھی کی یاترا میں نیشنل کانفرنس کے لیڈران فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، یوسف تاریگامی اور دیگر سیکولر لیڈران شامل ہوں گے۔ Mehbooba Mufti On Bharat Jodo Yatra

  • Ive been formally invited to join @RahulGandhi ji for his Bharat Jodo Yatra in Kashmir today. Salute his indomitable courage & I believe it is my duty to stand with someone who has the courage to challenge fascist forces. Will be joining him in his march towards a better India.

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) December 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

گذشتہ ماہ فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ وہ راہل گاندھی کی یاترا کا خیر مقدم کرکے اس میں شامل ہوں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ عمر عبداللہ بھی اس میں شامل ہوں گے۔ کئی دنوں سے جموں و کشمیر کانگریس یونٹ کے لیڈران اس یاترا کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور کل ایل جی منوج سنہا کو کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال، جموں کشمیر انچارج رجنی پاٹل، جے کے پی سی سی صدر وقار رسول اور دیگر لیڈران نے ایل جی سے یاترا کے متعلق جانکاری دی۔ Mehbooba Mufti to participate in Bharat Jodo Yatra

واضح رہے کہ راہل گاندھی کی یاترا 7 ستمبر کو کنیاکماری سے شروع ہوئی تھی اور یہ بارہ ریاستوں سے ہوتے ہوئے جنوری مین کشمیر میں داخل ہوگی۔ غور طلب ہے کہ گذشتہ دنوں مرکزی وزیر صحت منسکھ مندھاویا نے راہل گاندھی کو لکھا تھا کہ وہ کووڈ کے پیش نظر یاترا پر نظر ثانی کرے۔ البتہ کانگریس نے کہا کہ کووڈ کے بہانے پر بی جے پی حکومت بھارت جوڑو یاترا کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Mehbooba Mufti on Bharat Jodo Yatra: محبوبہ مفتی نے کی بھارت جوڑو یاترا کی ستائش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.