ETV Bharat / state

Meet Danish Ahmad an Innovator : متعدد اختراعات کرنے والے کشمیری انوویٹر دانش احمد سے خصوصی گفتگو - کم لاگت والے سولر واٹر پیوریفائر

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے دانش احمد نے بتایا کہ "مجھے اب تک میری تین اختراعات کے پیٹنٹ مل چکے ہیں۔ میں نے 14 اختراعات کے پیٹنٹ کے لیے درخواست دی ہے، سب کو قبول کر لیا گیا ہے۔ تین کو گرانٹ دی گئی ہے اور باقی پروسیس کے آخری راؤنڈ میں ہیں۔" Kashmiri Innovator Danish Ahmad

ملیں کشمیری انوویٹر دانش احمد سے
ملیں کشمیری انوویٹر دانش احمد سے
author img

By

Published : May 11, 2022, 7:31 PM IST

سرینگر: عام لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کو اپنا شوق بناکر سرینگر شہر کے رہنے والے دانش احمد نے لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اِختِراعات کیں۔ الیکٹرک کانگڑی سے لے کر انسٹنٹ پانی کے فلٹر جیسی چیزوں تک وہ متعدد اختراعات کر چکے ہیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (NIT) سرینگر میں محکمہ سول انجینئرنگ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر کام کرتے ہوئے دانش الیکٹرانک اور مکینیکل شعبے میں بھی اختراعات کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔ Kashmiri Innovator Danish Ahmad

کشمیری انوویٹر دانش احمد سے خصوصی گفتگو

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے دانش احمد نے کہا کہ "مجھے بچپن سے انوویشن میں دلچسپی ہے۔ میں گھر میں موجود چیزوں کی مرمت کیا کرتا تھا، ضرورت کے مطابق ان آلات میں ترمیم بھی کرتا تھا۔ اگر چہ میں الیکٹرونک شعبے سے نہیں ہوں، تاہم الیکٹرانک شعبے کی تھوڑی جانکاری ہونا کافی ہے۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ "مجھے اب تک میری تین اختراعات کے پیٹنٹ مل چکے ہیں۔ میں نے 14 اختراعات کے پیٹنٹ کے لیے درخواست دی ہے، سب کو قبول کر لیا گیا ہے۔ تین کو گرانٹ دی گئی ہے اور باقی پروسیس کے آخری راؤنڈ میں ہیں۔" Kashmiri Engineer Danish Ahmad

ان کی کچھ ایجادات میں ترمیم شدہ کم لاگت والے سولر واٹر پیوریفائر اور ایل پی جی ہیٹر کے لیے کم لاگت والی گیس وینٹ، پینے کے قابل کم لاگت والے انسٹنٹ واٹر فلٹر، کم لاگت والے ایٹماسفیرک واٹر ایکسٹریکٹر، دور دراز علاقوں کے لیے سولر واٹر کولر، پورٹیبل انرجی سیور ہیٹنگ ڈیوائس، سستا ہیوی ڈیوٹی الیکٹرونک لاک، پورٹیبل سولر واٹر ہیٹر، واکنگ سٹک موبائل چارجنگ اسمبلی، کم لاگت والے پورٹیبل انسٹنٹ لیکوئیڈ کولر، ریموٹ کنٹرول پورٹیبل ایئر کنڈیشنر، مائیکرو ویو سینسر پر مبنی زلزلہ کے الارم، الیکٹرانک ساؤنڈ کنٹرولڈ پھولوں کا گلدستہ اور چار عدد انتہائی کم قیمت اولے الیکٹرانک لاک۔ Meet Danish Ahmad an Innovator

ان کی زیادہ تر ایجادات میں بجلی توانائی کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ ان کا مقصد ان علاقوں میں کام کرنا ہے جہاں بجلی کی رسائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بچت سے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے جس سے کاربن کے اثرات کم ہوتے ہیں اور آلودگی میں بھی کمی آتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ "شمسی توانائی وافر مقدار میں موجود ہے، اس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ سولر واٹر ہیٹر، سولر واٹر کولر، واکنگ اسٹک موبائل چارجر میرے ایجاد کردہ کچھ آلات ہیں جو ان علاقوں میں بہت اہمیت کے حامل ہو سکتے ہیں جہاں بجلی دستیاب نہیں ہے۔" Electric Kangri

الیکٹرک کانگڑی کے بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "روایتی کانگڑی کے لیے کوئلہ بطور ایندھن استعمال ہوتا ہے اور دھوئیں کا اخراج ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے۔ گرمی کے ساتھ، ہمیں بہت سی نقصان دہ چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ہماری صحت پر مضر اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ہم میں سے اکثر بلورز لینے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اسے کام کرنے کے لیے بہت زیادہ بجلی درکار ہوتی ہے، عام طور پر 1000-2000 وولٹ۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "کانگڑی کو ہماری زندگی سے غائب نہیں کیا جا سکتا۔ کانگڑی کی اسی اہمیت کے پیش نظر سردیوں میں کم وولٹیج کو نظر میں رکھتے ہوئے، میں نے ایک الیکٹرک کانگڑی بنائی جو کام کرنے کے لیے ایک بلب کی ضرورت کے برابر بجلی لیتی ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ اسے انورٹر پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ 15 منٹ میں جگہ کو گرم کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ، صارف اسے کمبل کے نیچے بھی رکھ سکتا ہے۔"

اُن کا موڈیفائیڈ کم لاگت والا سولر واٹر پیوریفائر ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ایک گلاس پانی کو صاف کر سکتا ہے اور اس اختراع کا پیٹنٹ پہلے ہی دیا جا چکا ہے۔ اُن کے کچھ آلات مسافروں اور ان لوگوں کے لیے اچھے ہیں جو اکثر حالت سفر میں رہتے ہیں کیونکہ وہ آلات وزن میں ہلکے اور پورٹیبل ہیں۔ انہوں نے ایک اور بھی ڈیوائس بنایا ہے جو دور دراز علاقوں کے لیے سولر واٹر کولر بیٹریوں پر کام کرتا ہے اور کار کی بیٹریوں پر بھی کام کر سکتا ہے۔ ٹریکّرز کے لیے یہ ڈیوائس بہتر متبادل ثابت ہو سکتا ہے اور اس کے لیے پیٹنٹ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ Innovation Incubation Entrepreneurship Development (IIED)

اختراعات کرنے کی صلاحیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس کام کو شوق کے طور پر کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ "میں اس وقت سے لطف اندوز ہوتا ہوں جو میں نے ورکشاپ میں گزارا تھا۔ کام کے دوران، وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا۔ اگر آپ شوق کی طرح ہر روز ایک گھنٹہ ورکشاپ میں کام کریں تو کبھی دباؤ محسوس نہیں ہوگا۔ عالمی وبا کے وقت کو میں نے بہت بہترین طریقے سے استعمال کیا۔ سب سے زیادہ کام اسی وقت میں کر پایا۔"

اختراعات کرنے کے علاوہ انہوں نے انجینئرنگ کورس کے لیے بھی کئی کتابیں لکھی ہیں۔ ان کی لکھی ہوئی کتابوں میں 'سولر واٹر یوٹیلائزیشن، انوویٹیو مائنڈ سیٹ' کافی اہم کتاب ہے۔ یہ کتاب اسپین، جرمنی، اٹلی، فرانس وغیرہ سمیت 8 ممالک میں شائع ہوئی ہے۔ دانش نے پائیدار ترقی، سمارٹ شہروں، موسمیاتی تبدیلیوں اور اختراعات کے حوالے سے بہت سے بین الاقوامی کورسز آن لائن کیے ہیں۔ وہ 30 سال سے زائد عرصے سے محکمہ میں کام کر رہے ہیں۔ این آئی ٹی سرینگر میں اپنی انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ وہیں بطور استاد بھی کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس وقت ترغیب مل سکتی ہے جب ابھرتے ہوئے اختراع کرنے والوں کے لیے مدد اور پلیٹ فارم موجود ہو۔ این آئی ٹی میں اختراعات کے لیے ایک جگہ ہے جسے Innovation Incubation Entrepreneurship Development (IIED) سینٹر کہا جاتا ہے جہاں طلبہ اپنے خیالات کو پرواز دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ این آئی ٹی ہمیشہ انوویٹرز کی حمایت کرتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Famous Theater Director Of Kashmir: مشتاق علی احمد خان کی کہانی اُن کی زبانی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.