لیفٹیننٹ گورنر نے صوبہ کشمیر سے بارہویں جماعت کی ٹاپر عروسہ پرویز کو ان کی شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ LG Congratulates Aroosa Pervez
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ماہانہ ریڈیو پروگرام ”عوام کی آواز“ کی گذشتہ روز کی قسط جموں و کشمیر کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کو وقف کیا ۔This month’s episode of the ‘Awaam Ki Awaaz’ programme
ماہانہ ریڈیو پروگرام ” عوام کی آواز “ گزشتہ روز جموں و کشمیریوٹی میں آل اِنڈیا ریڈیو کے تمام مقامی، پرائمری چینلوں اور ڈی ڈی کاشر پر نشر ہوا۔The radio programme
اُنہوں نے مزید کہا کہ ”یہ ایک قابل ذکر کارنامہ ہے جو آنے والے برسوں میں نوجوانوں کو ترغیب دے گا۔''
لیفٹیننٹ گورنر نے دسویں اور بارہویں بورڈ اِمتحانات پاس کرنے والے طلبہ کو بھی مبارک باد دی اور ان کے کامیاب مستقبل کی تمنا ظاہر کی۔ Lt Governor Congratulated 10th and 12th Class Students
لیفٹیننٹ گورنر نے کووِڈ کے بعد کی تعلیمی اِصلاحات پر اویسس این جی او کی شیبا نیرکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم اور صحت اِنتظامیہ کی سب سے بڑی ذمہ داریاں ہیں۔ Education In The Post-Covid Phase
گزشتہ برس کووِڈ کے بعد کے مرحلے میں تعلیم اور صحت کو ترجیح دینی تھی اور اب کووِڈ مثبت معاملات کی کمی، سکولز کے کھلنے اور ہیپی ینس زونوں کی تشکیل سے، ہم ایک اِنٹرایکٹیو ماحول کی سہولیت فراہم کرنا چاہتے ہیں جو کلاسز کے آن لائن موڈ میں غائب تھا۔This month’s episode of the ‘Awaam Ki Awaaz’ programme
بارہمولہ سے نوید احمد، کولگام سے عمیر حسن اور ظہوراَندرابی ،ریشو گپتا اور محمد اِقبال جموں وکشمیر یوٹی میں نیشنل کیڈٹ کور ( این سی سی ) کی توسیع سے متعلق، کشمیر یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویشن میں فلسفی کے مضمون کا تعارف، بہتر سہولیات، فروغ اور برانڈنگ اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت کے ساتھ اہرہ بل کو جموں وکشمیر کے بہترین سیاحتی مقام کے طورپر ترقی دینا کی تجاویز کا جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے مالی خواندگی کو فروغ دینے، مالیاتی خدمات کی فراہمی کو آسان بنانے کے لئے بالترتیب خصوصی مہم شروع کرتے ہوئے متعلقہ محکموں اور حکام کو شہریوں سے موصول ہونے والی قیمتی اور اَنمول تجاویز پر ضروری اِقدامات کرنے اور انہیں اپنی پالیسیوں میں شامل کرنے کی ہدایات دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سانبہ سے راہل کمار کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔ راہل کمار کی تجویز میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور ڈیجیٹل شمولیت کے لئے ایک قابل ماحول بنانے کی خاطر پی پی پی ماڈل کا حوالہ دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت تمام سماجی عدم مساوات کو دُور کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔Awaam Ki Awaaz
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جامع ترقی اور حکومت کے پروگراموں اور شہریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں اہم کردار اَدا کرتی ہے۔حکومت نے تمام دیہاتوں کو ڈیجیٹل طور پر لٹریٹ بنانے کے وزیر اعظم کے عزم کا پور ا کرنے کے لئے ڈیجیٹل جموں وکشمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آنے والے دِنوں میں اِس مہم کے تحت اِنتظامیہ ڈیجیٹل خدمات اور ڈیجیٹل لٹریٹ کے لئے کام کرے گی۔Monthly Episode Of Awaam Ki Awaaz
لیفٹیننٹ گورنر نے اودھمپور سے آدتیہ سنگوترا کی طرف سے دی گئی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے جموں وکشمیر یوٹی میں نوجوان کھیلوں کے ہنر کی سکاﺅٹنگ اور تربیت کے لئے ایک مضبوط اور متحرک ایکو سسٹم بنانے کے لئے کہا کہ کھیلوں سے متعلق سِکلوں میں سرمایہ کاری ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ حاصل کرنے کی بہت سے طریقوں میں سے ایک ہے۔ Lt Governor dedicates this months episode to young achievers
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ حکومت نے تاریخی جموں وکشمیر کھیلوں کی پالیسی 2022ء کو متعارف کیا ہے جس میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل، کوچنگ پیرا ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں سمیت کھلاڑیوں کی تربیت اور کھیلوں میں ترقی کے مختلف مواقع فراہم کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ’نشہ سے پاک جموں و کشمیر ‘ نشہ کے خلاف بیداری پروگرامز، نشہ کے متاثرین کے علاج اور بحالی کے بارے میں پروفیسر گیر محمد کی تجویر پر کہا کہ جموں و کشمیر ایکشن فریم ورک کو مضبوط بنانے اور ایک مضبوط قدم اُٹھانے کے لئے پوری طرح پُر عزم ہے۔
راجوری کی ودھو سی اور نندنی شرما نے طلباء کی ذہنی صحت اور جذباتی تندرسی کے مسائل کو اُٹھایا جس پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت طلباء کو نفسیاتی سماجی مدد فراہم کرنے کی ضرورت سمجھتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اکھنور کے لو کجھوریہ کے ایک خط کا بھی ذکر کیا۔ لوکجھوریہ نے اَپنے خط میں جے کے پی اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اقدامات اور ان کے حوصلے بلند رکھنے کی خاطر اہم اِقدامات کی تجویز پیش کی اور جموں وکشمیر شہداء کے لواحقین کو ملنے والی ایکس گریشیا میں اِضافہ کرنے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کی۔
سانبہ سے تعلق رکھنے و الے ایک نوجوان اَنٹرپرینیور شمی منیال اور کٹھوعہ کے ایک ترقی پسند کسان سونو سنگھ کا آج کے پروگرام میں اَپنے اِختراعی نقطہ نظر سے جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے خصوصی تذکرہ حاصل کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ”ہمارا عزم اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر شہری کو ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہوں اور بنیادی سہولیات تک معقول اور سستی رسائی حاصل ہو۔“
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کی بہتری کے لئے خود کو وقف کریں ۔ ہمیں بنی نوع اِنسان کی بھلائی پر اَپنے عقیدے کو مضبوط کرنا چاہئے اور ہر ایک کو نیک زندگی گزارنے کی ترغیب دینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : LG Manoj Sinha On Re-opening of Educational Institutions: 'تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے پر غور کیا جائے گا'
اُنہوں نے مزید کہا ،” آئیے آج ہم سب برابری اور سماجی ہم آہنگی کے راستے پر چلنے کا عہد کریں اور ایک جموں وکشمیر کی تعمیر کریں جس کے لئے سماج کے تما م طبقات مل کر کام کریں اور اَپنا رول اَدا کریں۔“