ETV Bharat / state

Light Snowfall At Amarnath Cave: یاترا سے پہلے امر ناتھ گپھا کے علاقہ میں برف باری - پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری

محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادیٔ کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان ہے جس دوران میدانی علاقوں میں بارشیں جب کہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔Light Snowfall At Amarnath Cave

یاترا سے پہلے امر ناتھ گپھا میں برف باری

author img

By

Published : Jun 18, 2022, 1:08 PM IST

Updated : Jun 18, 2022, 1:42 PM IST

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں امر ناتھ گپھا کے علاقہ میں تازہ ہلکی برفباری ہوئی، جب کہ میدانی علاقوں میں ہفتہ کو بارش ہوئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ Light Snowfall At Amarnath Cave۔ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادیٔ کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان ہے جس دوران میدانی علاقوں میں بارشیں جب کہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔

یاترا سے پہلے امر ناتھ گپھا کے علاقہ میں برف باری

ایک اہلکار نے بتایا کہ "ہفتہ کی صبح امرناتھ گپھا کے علاقہ سمیت پنجترنی میں تازہ برف باری ہوئی۔ 21 جون تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ امرناتھ غار میں 1 سے 2 انچ برف جمع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 43 دن طویل امرناتھ یاترا 30 جون کو دو راستوں سے شروع ہونے والی ہے۔ جنوبی کشمیر کے پہلگام میں روایتی 48 کلومیٹر نونوان اور وسطی کشمیر کے گاندربل میں 14 کلومیٹر چھوٹا بالتال سے یاترا شروع ہو گی۔

رواں برس سالانہ امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہوگی اور 11 اگست کو ختم ہوگی۔ وہیں جموں و کشمیر انتظامیہ و مرکزی حکومت نے امسال دوگنی تعداد میں یاتریوں کی آمد متوقع کی ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے امرناتھ یاترا کو کامیاب بنانے اور یاتریوں کی حفاظت کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور یاترا کے پُرامن انعقاد کے لیے سیکورٹی کے سخت بندوبست کیے جا رہے ہیں۔ Amarnath Yatra 2022

انتظامیہ نے امسال یاترا کی مدت 60 روز کے بجائے 43 دنوں تک ہی رکھی ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب یاترا گزشتہ دو برسوں سے منعقد نہیں ہوپائی تھی جب کہ آئن لائن اور ٹی وی کے ذریعے یاتروں کا درشن کرایا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ بیرونی ریاستوں سے لاکھوں ہندو زائرین وادیٔ کشمیر میں سیاحتی مقامات پہلگام کی پہاڑیوں میں واقع امر ناتھ گپھا درشن کرنے کے لیے آتے ہیں۔

Last Updated : Jun 18, 2022, 1:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.