ETV Bharat / state

Wreath Laying Ceremony اننت ناگ انکاونٹر میں جاں بحق ڈی ایس پی ہمایوں کو ایل جی منوج سنہا نے خراج پیش کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 9:54 PM IST

Updated : Sep 13, 2023, 10:02 PM IST

سرینگر: جنوبی ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکر ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین خونین معرکہ آرائی میں فوج کا سی او (کرنل)، میجر اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈی ایس پی سمیت تین اعلیٰ افیسران جاں بحق ہوئے ہیں۔ LG Manoj Sinha paid tribute to DSP Humayun who died in Anantnag encounter.

Etv Bharat
Etv Bharat
اننت ناگ انکاونٹر میں جاں بحق ڈی ایس پی ہمایوں کو ایل جی منوج سنہا نے خراج پیش کیا

سرینگر: جنوبی ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکر ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین خونین معرکہ آرائی میں فوج کا سی او (کرنل)، میجر اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈی ایس پی سمیت تین اعلیٰ افیسران جاں بحق ہوئے ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمایوں مزمل بھٹ کی جسد خاکی کو پولیس لائنز سرینگر میں رکھا گیا۔ یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے مزل بھٹ کو خراج پیش کیا۔ اس موقع پر چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار، ڈی جی مہرا بھی موجود تھے۔ شہید ڈی ایس پی ہمایوں کو پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی خراج پیش کیا۔ انکاونٹر میں جاں بحق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمایوں بھٹ کی آخری رسومات سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Dy SP, CO, Major killed in Kokernag Encounter: کوکرناگ انکاؤنٹر میں سی او، میجر اور ڈی وائی ایس پی ہلاک

ناگ میں تین اعلیٰ آفیسران کے جاں بحق ہونے پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور بی جے پی نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ کوکر ناگ میں فرائض کی انجام دہی کے دوران تین آفیسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوکر ناگ سے ایک خوفناک خبر آرہی ہے کہ وہاں پر کرنل ، میجر اور جموں وکشمیر پولیس کا ڈی ایس پی فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں جاں بحق ہوئے آفیسران کے گھر والوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Last Updated : Sep 13, 2023, 10:02 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

Wreeth lying
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.