ETV Bharat / state

سیاسی جماعتوں کو بلا روک ٹوک انتخابی مہم چلانے کی آزادی: منوج سنہا - محمد یوسف تاریگامی

منوج سنہا نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات جموں و کشمیر میں پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہونگے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 10:59 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو سیاسی جماعتوں کو آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ہموار مہم چلانے کی یقین دہانی کرائی۔

منوج سنہا نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات جموں و کشمیر میں پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے امیدواروں کو اپنے انتخابی حلقوں سے دور رکھنے اور انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہ دینے کے معاملے کو اٹھایا تھا، جس کے جواب میں منوج سنہا نے بتایا کہ انہوں نے خدشات کا نوٹس لیا ہے اور ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔

'لوگ گپکار اتحاد کو ڈی ڈی سی انتخابات میں سبق سکھائیں گے'

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے سابق رُکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے خط کے ذریعے لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد امیدواروں کو ان کی جان کو خطرہ ہونے کی وجہ سے انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور انہیں ایک ہی جگہ رہنے کا نظم کیا ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ آنے والے انتخابات پنچایت راج اداروں کو مضبوط بنانے میں کارآمد ثابت ہونگے'۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں رواں ماہ کی 28 تاریخ سے ڈی ڈی سی انتخابات 8 مراحل میں ہونے والے ہیں۔ 22 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہو گی۔ مرکزی وزیر برائے اقلتی امور مختار عباس نقوی، کرشن پال گوجر اور شہنواز حسین انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.