ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر میں 25 ہزار سرکاری نوکریوں کو پُر کیا جائے گا' - جموں و کشمیر میں سرکاری نوکری

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ 'انتظامیہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے کی غرض سے 25 ہزار خالی اسامیوں کو پُر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔'

LG announces
LG announces
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 2:29 PM IST

Updated : Oct 9, 2020, 2:37 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ 'انتظامیہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے کی غرض سے 25 ہزار خالی اسامیوں کو پُر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔'

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیا۔

منوج سنہا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'ان 25 ہزار اسامیوں میں سے 10 ہزار اسامیوں کا اعلان پہلی ہی ہو چکا ہے۔ '

یاد رہے کہ گزشتہ مہینوں میں انتظامیہ کے ذریعے جموں و کشمیر میں 10 ہزار اسامیوں کو بھرنے کا سلسلہ پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، جن میں 8 ہزار درجہ سوم، چہارم اور پنچایتی اداروں میں 1800 سے زائد اکاؤنٹس اسسٹنٹ شامل ہیں۔

ان اسامیوں کے لیے امیدوار کی درخواستیں قبل ہی جمع کرائی گئی ہیں اور ان کے امتحانات آنے والے وقت میں منعقد ہونے ہیں۔

ایل جی نے مزید لکھا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں 50 ہزار نوکریاں دینے کا پہلے ہی اعلان کیا ہے اور سرکار اس کے لئے وعدہ بند ہے، جبکہ آج کا اعلان اسی کا سلسلہ ہے۔

ایل جی نے مزید لکھا ہے کہ 'نیم فوجی فورسز اور پولیس میں بھی نوجوانوں کے لئے بھرتی مہم شروع کی جائے گی۔'

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور سرکار کے اپنے ہی سروے کے مطابق 5 لاکھ سے زائد تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہیں۔

حالیہ دنوں میں سروس سلیکشن بورڈ نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں 10 ہزار سرکاری محکموں میں درجہ سوم، چہارم کی اسامیوں اور پنچایتی گھروں میں اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی 10 ہزار اسامیوں کے لیے 6 لاکھ کے قریب امیدوار امتحانات میں شامل ہونے جارہے ہیں۔

یہ امتحان جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کی طرف سے منعقد ہونے والے ہیں۔ تاہم بورڈ کا کہنا ہے کہ فی الوقت امتحانات منعقد کرنے کے لئے تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے-

ایس ایس بی کے چیئرمین خالد جہانگیر کے مطابق سرکاری محکموں میں تیسرے اور چھوتے درجے کی خالی اسامیوں کو مختلف اوقات پر پر کرنے کے لئے اشتہارات دئے گئے تھے جن کے لئے 594520 امیدواروں نے فارم جمع کروائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسرے اور چوتھے درجے کی 8575 اور 1885 پنچایتی اداروں میں تعینات کئے جانے والے اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی اسامیاں شامل ہیں۔

بورڈ کے مطابق چوتھے درجے کی اسامیوں کے لیے 404475 امیدوار جبکہ اکاؤنٹس اسسٹنٹ کے لیے 190045 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔
جموں و کشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکریاں نہ ہونے کے سبب ان اسامیوں کے لیے اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوانوں نے فارم جمع کروائے ہیں۔

Last Updated : Oct 9, 2020, 2:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.