سرینگر: لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی بی پی اے کی 123ویں میٹنگ وائس چیئرمین کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ڈاک یارڈ نشاط میں منعقدہ اس میٹنگ میں ایل سی ایم اے کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کئی معاملات زیر بحث لائے گئے جبکہ مختلف نوعیت کے کیسز بھی زیر غور لائے گئے۔ LCMA 123rd BPA Meeting اجلاس میں 88 کیسز کا فیصلہ کیا گیا جن میں سے 82 کی منظوری دی گئی، 2کیسز موخر کیے گئے جبکہ 4 کیسز کو بی پی اے نے میرٹ پر مسترد کر دیا۔
ادھر لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی اپنی انہدامی مہم جاری رکھتے ہوئے سرینگر کے کئی علاقوں میں ان ڈھانچوں اور تعمیرات کو مسمار کیا جو کہ غیر قانونی اور بنا کسی اجازت نامے کے بنانے گئے تھے۔ ایل سی ایم اے کی انفورسمنٹ ونگ نے خلاف ورزی افسر کی نگرانی میں سرینگر کے ایشبر، لام نشاط ، بابہ ڈیم ، کنہ تار، صدر بل،بٹ پورہ ہارون اور حضرت بل میں کئی کنکریٹ تعمیری ڈھانچے منہدم کیے جبکہ مذکورہ علاقوں میں ایک منزلہ اور دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ ٹین کے شیڈ اور دیگر غیر مجاز تعمیرات منہدم کئے۔ lcma demolition drive
مزید پڑھیں: LCMA Demolition Drive in Srinagar: سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی زیر تعمیر ڈھانچے مسمار
انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کہ کہ وہ گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئے۔انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔