سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کوٹھی باغ پولیس تھانہ شبانہ آتشزدگی کے واقع کے متعلق سرینگر پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ کی واردات میں پولیس اسٹیشن کی دوسری منزل تباہ ہو گئی تاہم سرکاری دستاویزات سمیت دیگر سامان محفوظ ہیں۔ Kothi Bagh Pol St. Fire Incident, Police Records Safe پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دستاویزات اور سامان پہلی منزل میں مختلف دفاتر/کمروں میں تھا جس کی وجہ سے یہ محفوظ رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری منزل میں قائم ایس پی ایسٹ اور ایس ڈی پی او کے دفاتر تھے جو مکمل طور خاکستر ہوگئے۔
یاد رہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لاچوک کے قریب کوٹھی باغ پولیس تھانے میں آگ کے شعلے بلند ہوئے اور آتشزدگی میں دو منزلہ عمارت کی دوسری منزل خاکستر ہوگئی۔ Kothi Bagh Police Station Gutted اس سے ایک روز قبل ٹریفک ہیڈکوارٹر کا دفتر جو اس عمارت سے متصل ہے آگ سے خاکستر ہوگیا تھا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان عمارتوں کا فائر آڈٹ کیا تھا لیکن متعلقہ حکام نے اس آڈٹ پر عمل آوری نہیں کی اور اس کے متعلق کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔