ETV Bharat / state

سرینگر اور جموں کے ہسپتالوں میں کڈنی ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب - شعبہ نفرالوجی

گرمائی دارالحکومت سرینگر اور سرمائی دارالحکومت جموں کے ہسپتالوں میں کڈنی ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیے گئے جنہیں ماہ نومبر میں فعال بنائے جانے کی توقع ہے۔

سرینگر اور جموں کے ہسپتالوں میں کڈنی ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب

author img

By

Published : Sep 27, 2021, 12:38 PM IST

طویل عرصے کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے دو کڈنی ٹریٹمنٹ پلانٹ فراہم کئے گئے ہیں جنہیں جموں وکشمیر کے دو بڑے ہسپتالوں میں نصب کیا گیا اور رواں برس نومبر کے مہینے میں دونوں پلانٹ کام کرنا شروع کریں گے۔

میڈیکل کالج جموں اور جی ایم سی سرینگر میں نصب کیے گئے کڈنی ٹریٹمنٹ پلانٹ سے نہ صرف گردوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کو کافی فائدہ ہوگا بلکہ انہیں جموں وکشمیر سے باہر علاج کی خاطر زر کثیر خرچ کرنے پر مجبور نہیں ہونا پڑے گا۔

جموں و کشمیر میں کڈنی ٹرانسمیشن سمیت گردوں کی مختلف بیماریوں سے جوجھ رہے مریضوں کو ایک ہی جگہ پر علاج و معالجے کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کے باعث بیرون ریاستوں کا رخ کرنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا لیکن اب کڈنی ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب ہونے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا افراد کو علاج سے متعلق کافی راحت نصیب ہوگی۔

مزید پڑھیں؛ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ

مرکزی وزارت صحت کے مطابق جموں وکشمیر میں شعبہ نفرالوجی کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو نصب کیے گئے ٹرانسمیشن پلانٹس سے فائدہ اٹھاکر بہتر طور اپنی خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

طبی ماہرین نے دو کڈنی ٹریٹمنٹ پلانٹ فراہم کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’طویل عرصے کے بعد مرکزی وزارت صحت نے جموں اور کشمیر میں کڈنی ٹریٹمنٹ پلانٹ فراہم کرکے ان غریب بیماروں کے ساتھ انصاف کیا ہے جو کہ پیسہ نہ ہونے کے وجہ سے بیرون ریاستوں میں اپنا علاج نہیں کر پاتے تھے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.