ETV Bharat / state

Salbeena Shalla Kashmiri weightlifter: کشمیر کی سلبینہ شالہ ویٹ لفٹنگ میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں - کشمیر کی سلبینہ شالہ ویٹ لفٹر میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہے

ویٹ لفٹنگ ویسے تو مردوں کا کھیل تصور کیا جاتا ہے لیکن سرینگر کی رہنے والی سلبینہ شالہ ان دنوں ویٹ لفٹنگ میں جد و جہد کرر ہی ہیں۔ ان کا خواب ہے کہ وہ مستقبل میں ملک کو اولمپکس میں چمپئین بنائیں Salbeena Shalla Kashmiri weightlifter۔

Weightlifting woman in Kashmir
Weightlifting woman in Kashmir
author img

By

Published : Jul 1, 2022, 10:59 PM IST

سرینگر: کشمیر کی خواتین ہنر اور قابلیت کے لحاظ سے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔ کھیل کی دنیا ہو یا پھر تعلیم کا میدان، یہاں کی خواتین مردوں سے کم نہیں ہیں۔ ایسی ہی سرینگر کی نو عمر لڑکی سلبینہ شالہ Salbeena Shalla ہیں ویٹ لفٹنگ میں اپنا مستقبل سنوارنے کی جدوجہد کر کے بھارت کو اولمپکس چمپین بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اگرچہ ویٹ لفٹنگ مردوں کا کھیل مانا جاتا رہا ہے تاہم کشمیر کی سلبینہ شالہ ویٹ لفٹنگ کی ٹرینگ حاصل کر رہی ہیں۔ Kashmir's Salbeena Shalla wants to make the country famous in weightlifting

ویڈیو دیکھیے۔

اس سے قبل نوے کی دہائی میں سرینگر کی ایک خاتون نسیمہ جان نے ویٹ لیفٹنگ میں قسمت آزمائی کی ہے اور اس وقت فیزیکل ٹیچر کا کام انجام دے رہی ہیں۔ سلبینہ شالہ اس وقت سرینگر کے بمنہ ڈگری کالج میں شعبہ آرٹس میں زیر تعلیم ہیں۔ ان کی کوشش میں والدین بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔

سلبینہ ہر روز کالج سے فارغ ہونے کے بعد سرینگر میں اسپورٹس کونسل کے 'گندن پارک' میں ٹریننگ کرتی ہیں۔ سلبینہ شالہ کے کوچ شوکت ماجد کا کہنا ہے کہ اسپورٹس کونسل نے سلبینہ جیسے کھلاڑیوں کے لیے کافی انفراسٹرکچر دستیاب رکھا ہے جس سے اب نوجوان کھیل کود میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

سلبینہ شالہ ان لڑکیوں کے لیے مثال ہیں جو روایتی کھیل کود یا پیشہ ور مشغلوں سے ہٹ کر کوئی ایسا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہیں جو ان کی شخصیت کو نکھارنے اور انہیں سماج میں ایک امتیازی حیثیت دینے کا سبب بن سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.