ETV Bharat / state

Jumat-ul-Vida درگاہ حضرت بل میں جمعۃ الوداع کی سب سے بڑی تقریب منعقد، الوداع ماہ رمضان الوداع

وادی کشمیر کی مساجد، خانقاہوں، زیارت گاہوں اور امام بارگاہوں میں جمعۃ الوداع کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ وادی میں جمعۃ الوداع کی سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی، جہاں پر وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے فرزندان توحید کی کثیر تعداد نے نماز ادا کی۔

jummat-ul-vida-observed-with-religious-fervour-in-dargah-hazratbal-srinagar
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 14, 2023, 7:54 PM IST

الوداع ماہ رمضان الوداع، درگاہ جضرتبل میں جمعۃ الوداع کی سب سے بڑی تقریب منعقد

سرینگر:ماہ رمضان المبارک کا مہینہ اپنی تمام برکتوں اور فضیلتوں کو سمیٹے ہوئے تیزی سے اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں آج الوداع ماہ رمضان کی صداؤں کے ساتھ فرزندان توحید نے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کا خشوع و خصوع کے ساتھ اہمتام کیا۔ نیکوں کے اس موسم بہار کی پرُ نور ساعتوں کو غنیمت جان کر عبادت و ریاضت، توبہ استغفار میں محو لوگوں نے نم آنکھوں سے دعائیں مانگیں۔
جمعۃ الوداع کے موقع پر وادی کشمیر کی مساجد، خانقاہوں، زیارت گاہوں اور امام بارگاہوں میں جمعۃ الوداع کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ وادی کشمیر میں جمعۃ الوداع کی سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی۔ جہاں پر وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے فرزندان توحید کی ایک کثیر تعداد نے نماز ادا کی۔ اس خاص موقعے پر علماء اور ائمہ مساجد نے جمعۃ الوداع کی اہمیت و عظمت بیان کی وہیں عالم اسلام اور خاص کر جموں وکشمیر کے امن و امان، سلامتی، ترقی خوشحال اور کرونا وبا کے مکمل خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ پتہ نہیں کہ آئندہ رمضان ان کی زندگی میں آئے بھی یا نہیں ۔اس لیے نیکوں کو سمیٹنے اور اللہ تبارک و تعالی کے قرب کو حاصل کرنے کی تک ودو اور جستجو میں لگے ہوئے ہیں۔ اس بیچ آج مرکزی جامع مسجد سرینگر میں خاموشی چھائی رہی کیونکہ انتظامیہ کی جانب سے شب قد جمعۃ الوداع کے اجتماعات جامع میں منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: Jummat-ul-Vida Disallowed at Jamia Masjid Srinagar سرینگر کی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی نماز پر پابندی

ادھر درگاہ حضرت بل میں جہاں پر وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے فرزندان توحید کی ایک کثیر تعداد نے نماز ادا کی۔ وہیں نیشل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے بھی نماز جمعہ ادا کی۔ جمعۃ الوداع کے اسی طرح کے بڑے اور عظیم الشان اجتماعات جناب صورہ، آثار شریف شہری کلاش پورہ، شیخ حمزہ مخدوم (رح)،دستگیر صاحب خانیار، نقشبند صاحب خواجہ بازار اور خانقاہی معلی سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع کی مساجد اور خانقاہوں میں بھی منعقد ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.