عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کھیل سرگرمیاں نہ کے برابر رہی تاہم کھلاڑی اپنے گھروں میں ہی محدود رہ کر خود کو میچ کے لیے فٹ رہنے کے لیے مشق کرتے رہے۔ خیر دیر سے ہی سہی منگل کے روز سرینگر کے سینتھٹک ٹرف (مصنوعی ٹرف) پر جموں کشمیر فٹبال ایسوسیشن پروفیشنل لیگ 2021 کا پہلا میچ ریئل کشمیر فٹبال کلب اور اسپورٹس کونسل فٹبال اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ کو ریئل کشمیر نے پانچ - سفر سے جیت لیا۔ ریئل کشمیر کے 16 برس کے کھلاڑی سہیل خورشید کو اُن کے بہترین کھیل کے لیے مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازہ گیا۔
جموں کشمیر فٹبال ایسوسیشن کے صدر ضمیر ٹھاکر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "عالمی وبا کی وجہ ہے وادی میں کھیل سرگرمیاں بند تھیں۔ جس وجہ سے فٹبال کی لیگز جو مئی میں ہونی تھی وہ آج سے شروع ہو گئی۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "جموں و کشمیر فٹبال ایسوسیشن پروفیشنل لیگ 2021 کا یہ پہلا ایڈیشن ہے اور اس کا مقصد وادی کے کھلاڑیوں کو پلٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ اس لیگ میں کل آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس مقابلے کے آخر میں جو دو ٹیمیں پہلے اور دوسرے پائیدان پر رہیگی اُن کو ائی - لیگ کے سیکنڈ ڈویژن میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔"
یہ بھی پڑھیں: ریئل کشمیر ایف سی کی محمڈن اسپورٹنگ پر جیت