ETV Bharat / state

Hangul Census in Kashmir : اسٹیٹ انیمل ہانگل کی کاؤنٹنگ 15مارچ سے - Hangul Census in Kashmir

محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ہانگل کی کاؤنٹنگ کا عمل (جس میں طلبہ سمیت وائلڈ لائف میں دلچسپی رکھنے والے رضاکار بھی لے رے ہیں) رواں مہینے کی 15تاریخ سے شروع ہو ریا ہے۔ JK Wildlife to census Hangul

اسٹیٹ انیمل ہانگل کی کاؤنٹنگ 15مارچ سے
اسٹیٹ انیمل ہانگل کی کاؤنٹنگ 15مارچ سے
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 3:21 PM IST

Updated : Mar 13, 2023, 5:21 PM IST

اسٹیٹ انیمل ’ہانگل‘ کی کاؤنٹنگ 15مارچ سے

سرینگر (جموں و کشمیر) : رواں برس بھی جموں و کشمیر کے ریاستی جانور ہانگل (کشمیری ہرن) کی کاونٹنگ کی جائے گی۔ اعداد و شمار محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے رواں مہینے سے انجام دیا رہا ہے اور کاؤنٹنگ عمل کے دوران داچھی گام نیشنل پارک کو سیاحوں کے لیے بند رکھا جائے گا۔ ’ہانگل‘ (کشمیری ہِرن) وسطی کشمیر کے سرینگر اور گاندربل سمیت صوبہ جموں کے کشتواڑ اور بھدرواہ میں بھی پایا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے وائلڈ لائف وارڈن (سینٹرل ڈویژن) الطاف حسین نے کہا: ’’رواں مہینے (مارچ) کی 15 سے 20 تاریخ تک ہانگُل کا اعداد و شمار کیا جائے گا۔ اس دوران سرینگر میں واقع داچھی گام نیشنل پارک سیاحوں کے لیے بند رہے گا، تاکہ اعداد و شمار کے عمل میں کوئی خلل واقع نہ ہو۔‘‘

الطاف حسین نے مزید کہا کہ ’’ہانگُل کی کاؤنٹنگ ہر دو سال بعد انجام دی جاتی ہے اور اس میں طلباء اور وائلڈ لائف میں دلچسپی رکھنے والے افراد بھی رضاکارانہ طور حصہ لیتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک مخصوص طریقہ کار اپنا جاتا ہے تاکہ اس سے ہانگل کی تعداد میں اضافہ یا گراوٹ کا پتہ لگایا جا سکے۔‘‘ انکا کہنا ہے کہ ہانگل کا اعداد و شمار معلوم ہونے کے بعد کئی طرح کے پروجیکٹس شروع کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Hangul Dies in Leopard Attack in Tral: ترال میں تیندوے کے حملے میں کشمیری ہانگل ہلاک

اس سے قبل ہوئی کاؤنٹنگ کے حوالہ سے الطاف حسین نے کہا: ’’گزشتہ اعداد و شمار کے دوران یہ واضح ہوا ہے کہ ہانگل کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس بار ہم اُمید کر رہے ہیں کہ نر، مادہ اور بچے کا ریشیو بہتر ہو، یہ جانور دو سے18 کے گروپ میں ہوتے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ ہانگل ’’خطرے سے دو چار‘‘ جانوروں کے زمرے میں آتا ہے اور اس وجہ سے صرف قسمت والے ہی اس کو اپنی آنکھوں سے جنگل میں دیکھ پاتے ہیں۔ 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں ہانگل کی تعداد 263 تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری ہانگل نظر آنے پر مقامی لوگوں میں خوشی

Last Updated : Mar 13, 2023, 5:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.