سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے دارالحکومت سرینگر میں دو بھتہ خوروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ گرفتار بھتہ خوروں کی شناخت شالہ ٹینگ خوشی پورہ کے محمد یونس زرگر اور محمد رفیق بٹ ساکن نٹی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ JK Police Arrested Two Extortionists in Srinagar۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملزم شہر میں دکانداروں کو عسکریت پسندوں کے نام پر دھمکا رہے تھے اور ان کی دکانوں پر فرضی پوسٹر چسپاں کرکے پیسے لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ شہر میں دکانوں اور ڈاکہ زنی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے پولیس نے تاجروں کو سی سی ٹی وی نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جموں و کشمیر پولیس نے گرمائی دارلحکومت سری نگر کے لال بازار علاقے میں دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے کے پاس سے نقلی پستول بر آمد کیا تھا۔ سرینگر پولیس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ گرفتار کیے گئے بھتہ خوروں نے شہر خاص کے لال بازار علاقے میں ایک شہری کو اغوا کرکے اس کے روپے سمیت دیگر اشیاء چوری کئے تھے۔JK Police Arrested Two Extortionists in Srinagar
پولیس کے مطابق بھتہ خوروں کی شناخت صورہ سے تعلق رکھنے والے ارسلان منظور اور باسط بشیر کے طور پر ہوئی تھی جن سے نقلی پستول سمیت ایک خنجر ضبط کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سید عباس حسین نامی ایک شخص نے گزشتہ روز لال بازار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی تھی جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک آلٹو گاڑی میں سوار دو افراد نے انہیں اغوا کرکے انکا موبائل سمیت دیگر اشیاء چوری کر لیے۔ JK Police Arrested Two Extortionists in Srinagar
یہ بھی پڑھیں : Extortionists Arrested in Srinagar: نقلی پستول استعمال کرنے والے بھتہ خور گرفتار