ETV Bharat / state

JK Courts Winter Vacation: کشمیر عدالتوں میں سرمائی تعطیل کا اعلان - جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اور اس کے ماتحت عدالتیں 2جنوری سے 15دن تک سرمائی تعطیلات کے لئے بند رہیں گیں۔ JK High Court Announces Winter Vacation

کشمیر عدالتوں میں سرمائی تعطیل کا اعلان
کشمیر عدالتوں میں سرمائی تعطیل کا اعلان
author img

By

Published : Dec 21, 2022, 3:39 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے بدھ کے روز صوبہ کشمیر، جموں اور لداخ کے کچھ حصوں میں دو جنوری سے ماتحت عدالتوں میں 15 دن کی سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق صوبہ کشمیر میں واقع ماتحت عدالتیں، کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن کی کچھ عدالتیں سرمائی تعطیل کے تحت 15 دن دن بند رہیں گیں۔ JKL HC Winter Vacation

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ’’تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لیے مطلع کیا جاتا ہے کہ صوبہ کشمیر کی ماتحت عدالتیں اور ضلع کشتواڑ میں واقع عدالتیں؛ ضلع ڈوڈہ اور ضلع رام بن میں بٹوٹ، گول، بانہال اور اکھرال میں واقع عدالتیں اور ضلع کٹھوعہ کے بنی کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں واقع تمام عدالتوں میں دو جنوری سے 15 دن تک کی موسم سرما کی چھٹیاں ہونگی۔‘‘

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور متعلقہ اضلاع کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹس اپنے اپنے دائرہ اختیار کے علاقوں میں ایسی چھٹیوں کے دوران پیدا ہونے والے فوری مجرمانہ معاملوں کو حل کرنے کے لیے مناسب انتظامات کریں گے۔

مزید پڑھیں: Summer vacation in J&K High Court: جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں 6 سے 24 جون تک گرمیوں کی تعطیلات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.