ETV Bharat / state

JK Delegation Meets ECI ’ہم جموں و کشمیر میں عوامی حکومت چاہتے ہیں‘: فاروق عبداللہ - جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ

نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارت کا تاج کہلانے والی ریاست جموں وکشمیر کو یوٹی بنانا ہماری سب سے بڑی بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں اگر جی 20 اجلاس منعقد کیا جارہا ہے تو الیکشن منعقد کیوں نہیں ہورہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 16, 2023, 6:10 PM IST

ہم بس جموں و کشمیر میں عوامی حکومت چاہتے ہیں"، فاروق عبداللہ

سرینگر:جموں و کشمیر کے مین اسٹریم سیاسی لیڈران پر مشتمل کل جماعتی وفد آج نئی دہلی پینچ گیا ہے۔وفد نے نئی دہلی میں نیشنل اپوزیشن لیڈروں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ملاقات کی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وفد قومی اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں سے مل کر الیکشن کمشن آف انڈیا کے عہدیداروں سے ملا۔ انہوں نے کہا کہ وفد نے ای سی آئی کو کہا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد از جلد منعقد ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری یہ دعوی کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں صورتحال بہتر یے تو اسمبلی انتخابات کیوں نہیں منعقد ہو سکتے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفد نے ای سی آئی سے کہا کہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے اور سرکار کہی رہی کہ کشمیر میں حالات اب ٹھیک ہے تو انتخابات کیوں نہیں منعقد ہوتے جس پر ای سی آئی نے کہا اس پر غور کیا جارہا ہے اور جلد اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔ فاروق عبدالللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا حق الیکشن کمشن آف انڈیا کے پاس ہے نہ کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمشن آف انڈیا سے گزارش کی کہ جموں و کشمیر میں چناو جلد منعقد ہو تاکہ لوگ عوامی حکومت منتخب کر سکے۔

جموں و کشمیر کے لیے اسٹیٹ ہڈ کے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات اور ریاستی درجہ ایک ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارہ بدقسمتی ہے کہ ریاست کو یو ٹی میں تبدیل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے ہمم سب لڑے گے ۔

مزید پڑھیں: JK All Party Delegation in Delhi کل جماعتی وفد نئی دہلی پہنچا

یو ٹی رہ کر اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں اور ہم بس الیکشن چاہتے ہے تاکہ یہاں کے لوگ عوامی حکومت منتخب کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کے مشکل میں اضافہ ہوا ہے وہاں نوجوان لڑکوں و لڑکیوں پر لاٹھیاں برسائی گئیں جنہوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ کسی بھی ریاست اور یوٹی میں انتخابات 6 ماہ کے اندر منعقد ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آخری مرتبہ 2014 میں انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کیا حرج ہے کہ ہم جموں و کشمیر میں انتخابات چاہتے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.