ETV Bharat / state

Film Shooting in J&K جموں و کشمیر میں ڈیڑھ سو فلموں اور ویب سریز کی شوٹنگ کی منظوری - جموں و کشمیر فلم ڈیولپمنٹ کونسل

جموں و کشمیر انتظامیہ نے بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے 150 سے زائد فلم سازوں کو جموں و کشمیر میں شوٹنگ کی اجارت دی ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پچھلے برس جموں و کشمیر میں فلم پالیسی 2021 متعارف کی تھی جس کے لیے انتظامیہ نے سنگل ونڈو میکانزم شروع کیا ہے جہاں سے فلم ساز آن لائن درخوست جمع کر کے شوٹنگ کے لیے جگہ کا انتخابات کرسکتے ہیں۔ Film Shooting In J&K

jk-admn-issued-permission-to-150-filmmakers-to-shoot-films-and-web-series-in-jk
جموں و کشمیر میں ڈیڑھ سو فلموں اور ویب سریز کی شوٹنگ کی اجازت
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 4:17 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے 150 فلم سازوں کو جموں و کشمیر میں فلموں اور ویب سیریز کی شوٹنگ کی اجازت دے دی ہے۔ فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے افسر کے مطابق جے اینڈ کے فلم ڈیولپمنٹ کونسل (جے کے ایف ڈی سی) کو بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلم سازوں سے فلموں کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے 500 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ jk admn issued permission to filmmakers to shoot films and web series in jkاُن کا کہنا تھا کہ "اب تک 150 فلم سازوں کو جموں و کشمیر میں شوٹنگ کی اجازت دی جا چکی ہے، جب کہ چند فلموں کی شوٹنگ یہاں ہو چکی ہے، کچھ نئی فلمیں آنے والے ہفتوں میں فلمائی جائیں گی۔ درخواستیں وصول کرنے اور اجازت دینے کا عمل ایک مسلسل عمل ہے۔" BOLLYWWOD FILM SHOOTING IN KASHMIR

اُن کا مزید کہنا تھا کہ"ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ کے بڑے بینرز آنے والے مہینوں میں فلموں اور ویب سیریز کی شوٹنگ کریں گے۔ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کشمیر میں ہوئی۔ نیشنل جیوگرافی کی ٹیم نے بھی کشمیر میں اپنی فلم کی شوٹنگ کی۔ ڈاکیومنٹری فلموں سے لے کر فیچر فلموں تک بڑے بینرز اب جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں شوٹنگ میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔" فلم کونسل کے ایک اور آفسر نے بتایا کہ پنجاب کے بہت سے پروڈیوسرز بھی موسم خزاں اور سردیوں میں اپنے میوزک ویڈیوز کی شوٹنگ میں یہاں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ Tollywood and Bolloywwod Filmmakers in kashmir

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ (PGSA) 2011 کے تحت اجازت کے نظام کو لایا ہے۔ اس کے مطابق انتظامیہ کو ایسے پروڈیوسروں کو اجازت دینی ہوگی جو 30 دنوں کے مقررہ وقت کے اندر جموں و کشمیر میں شوٹنگ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جموں و کشمیر فلم ڈیولپمنٹ کونسل نے بغیر کسی پریشانی کے شوٹنگ کی سہولت کے لیے سنگل ونڈو میکانزم شروع کیا ہے۔ فلم ساز jkfilm.jk.gov.in پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر سال 1989 تک فلم سازوں کے لیے شوٹنگ کا ترجیحی مقام تھا لیکن بعد میں نامساعد حالات کی وجہ سے یہاں فلموں کی شوٹنگ کا سلسلہ بند ہوگیا جو اب رفتہ رفتہ بحال ہونے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.