ETV Bharat / state

26 جنوری کے موقع پر سرکاری اعزاز دینے کے لیے نامزدگیاں طلب - لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ

ہر برس 26 جنوری کے موقع پر شجاعت، ادب، فن، آرٹ اینڈ کرافٹ، صحافت، صنعت و حرفت، ماحولیات، عوامی خدمت اور کھیل کود وغیرہ کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔

26جنوری کے موقع پر سرکاری اعزاز کی عطائی کے لیے نامزدگیاں طلب

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 1:42 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے 26 جنوری کے موقع پر سرکار اعزازات سے نوازے جانے کے لیے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مرکزی زیر انتظام علاقے، جموں وکشمیر، میں سرکاری ایوارڈ کی حصولیابی کے لیے متعلقین اور مستحقین کو نامزدگیوں کے لیے مطلع کیا گیا ہے۔ جس میں تمام متعلقہ افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ مستحق افراد، تنظیموں کے حوالے سے مناسب نامزدگی، سفارشات، حوالہ جات کے ساتھ 25 نومبر 2021 تک یا اس سے پہلے بھیجیں تاکہ ایوارڈ دینے پر غور کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ ہر برس 26 جنوری کے موقع پر مختلف زمروں میں یہ ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔ شجاعت، ادب، فن، آرٹ اینڈ کرافٹ، صحافت، صنعت و حرفت، ماحولیات، عوامی خدمت اور کھیل کود وغیرہ کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ سرینگر پہنچے

سرکاری ایوارڈ دینے کے لیے نامزدگیاں کھیلوں کی تنظیمیں، غیر سرکاری ادارے، یونیورسٹیاں، کلچرل اکادمی، انتظامی سیکریٹری، ڈپٹی کمشنر اور صوبائی کمشنر پیش کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.