ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: بارہ، کے پی ایس افسران کو آئی پی ایس کا درجہ

مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر پولیس کے 12 سینئر افسران کی ترقی کو اگمٹ کیڈر کے تحت منظوری دیتے ہوئے انہیں آئی پی ایس گریڈ (IPS Grade) میں شامل کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

author img

By

Published : Oct 4, 2021, 10:17 PM IST

Updated : Oct 4, 2021, 10:36 PM IST

جموں و کشمیر: بارہ KPS افسران کو IPSکا درجہ

مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر پولیس سروس کے 12 سینئر پولیس افسران کو انڈین پولیس سروس ( آئی پی ایس) کا درجہ دئے جانے کو منظوری دی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ان افسران کو اگمٹ کاڈر میں آئی پی ایس گریڈ (IPS Grade) میں تقرری کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اس ضمن میں پیر کو ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں ان 12سینئر پولیس افسران کی فہرست شامل ہے جو اس وقت سروس میں ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صدر جمہوریہ ہند نے ان افسران کو آئی پی ایس میں تقرری کو منظوری دی ہے۔

ان افسران میں شکتی کمار پھاٹک، ڈاکٹر حسیب مغل، جاوید احمد کول، شیخ جنید محمود، شاہد معراج راتھر، ڈاکٹر اجیت کمار سنگھ، الطاف احمد خان، حسیب الرحمان، عکاس گپتا، عبدالقیوم، نیشہ نتھیال اور جاوید اقبال متو شامل ہیں۔

Last Updated : Oct 4, 2021, 10:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.