ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا میں مبتلا مزید 3 افراد کی موت - کشمیر میں مثبت کیسز

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

کورونا میں مبتلا مزید دو افراد کی موت
کورونا میں مبتلا مزید دو افراد کی موت
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 5:40 PM IST

Updated : Jun 1, 2020, 5:48 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کورونا میں مبتلا 2 افراد اور صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ کے ایک معمر شخص کی موت ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے ہانجی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہیں ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا تھا، تاہم آج ان کی موت واقع ہوئی ہے۔

ادھر گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں میں پیر کے روز ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے کورونا میں مبتلا 72 سالہ مریض کی موت واقع ہوئی۔

جی ایم سی جموں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دارا سنگھ نے بتایا کہ متوفی عارضہ قلب کے علاوہ کئی امراض میں مبتلا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متوفی کا کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز مثبت آیا تھا۔

قبل ازیں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک45 سالہ شخص کی شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب موت واقع ہوئی تھی جبکہ ان کا کورونا ٹیسٹ پیر کے روز مثبت آیا ہے۔

سکمز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا کہ متوفی کو اتوار کی شام دیر گئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متوفی گردوں کے عارضہ کے علاوہ کئی بیماریوں میں مبتلا تھا۔

موصوف ڈاکٹر نے کہا کہ مذکورہ مریض کی موت اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو موت واقع ہوئی جب کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پیر کے روز دوپہر دو بجے مثبت آیا۔

ان تین اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا میں مبتلا مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہوگئی ہے جن میں سے 27 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 4 جموں کے رہنے والے ہیں۔

کشمیر میں ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ اموات درج ہوئی ہیں جہاں اب تک کورونا سے 7 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اس کے بعد ضلع اننت ناگ اور بارہمولہ میں پانچ پانچ، کولگام میں چار، شوپیاں میں 4 اور ضلع بڈگام میں دو افراد کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

Last Updated : Jun 1, 2020, 5:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.