ETV Bharat / state

ایل او سی فائرنگ: انسانی جانوں کے ضیاع پر سجاد لون کا اظہار غم - بارڈر سکیورٹی فورس

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے دوران ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر سجاد غنی لون نے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ایل او سی فائرنگ: انسانی جانوں کے زیاں پر سجاد لون کا اظہار غم

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 7:59 PM IST

پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے جمعہ کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے دوران شمالی کشمیر اور پونچھ ضلع میں ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ایک بار پھر سے اوڑی، ٹنگڈار اور پونچھ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے سبب معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ دور جدید کی اس بربریت کی مذمت کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’مجھے امید ہے کہ انتظامیہ متاثرہ لوگوں کو مدد فراہم کرے گی۔ میں فوت ہوئے افراد کے لئے دعا کرنے کے علاوہ لوگوں کو احتیاط اور سمجھداری سے کام لینے کا مشورہ دیتا ہوں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ حد متارکہ (لائن آف کنٹرول) پر بھارت - پاک افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے میں سات افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق آرمی کی جانب سے کی گئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک سب انسپکٹر، تین فوجی اور تین عام شہری بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.