ETV Bharat / state

جے اینڈ کے ریئل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ رولز کو منظوری - اڈمنسٹریٹیو کونسل

پروجیکٹس، پروموٹرس اور ایجنٹس کی ویب بیسڈ رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ان کی تفصیلات عام کی جائیں گی۔

ریئل اسٹیٹ
ریئل اسٹیٹ
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 6:51 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی زیرصدارت ایڈمنسٹریٹیو کونسل کی جانب سے جموں و کشمیر ریئل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈیولپمینٹ رولز 2020 کو منظوری دی گئی ہے۔

یہ رولز ریئل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ ایکٹ 2016 کے تحت منظور کیے گئے ہیں۔

اس فیصلے سے جموں و کشمیر میں ریئل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) اتھارٹی کے قیام میں مدد ملے گی جس میں جائیداد اور پلاٹس، اپارٹمنٹس، عمارتوں کی فروخت بھی شامل ہے۔ اس میں گھر و زمین خریدنے والوں کے مفادات کا بھی تحفظ کیا جائے گا۔

نئے قانون کے ذریعہ ریئل اسٹیٹ پروجیکٹس، ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے لئے لازم ہے کہ وہ ویب پر مبنی آن لائن نظام کے ذریعہ قبل از رجسٹریشن حاصل کریں۔ اسی طرح، ٹریک ریکارڈ، ریئل اسٹیٹ پروجیکٹس، قانونی چارہ جوئی کے علاوہ رجسٹرڈ ایجنٹوں، کنسلٹنٹس، ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات کو عام کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس ریگولیشن سے جموں و کشمیر میں قانونی فریم ورک میں شفافیت آئے گی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.