ETV Bharat / state

جموں و کشمیر 'ہاوسنگ پالیسی 2020' کی منظوری - kashmir news

اس پالیسی کے تحت آنے والے چند سالوں میں 2 لاکھ سے زائد رہائشی مکانات تیار کیے جائیں گے۔

جموں و کشمیر 'ہاؤسنگ پالیسی 2020' کی منظوری

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 7:52 PM IST

Updated : Jul 17, 2020, 8:16 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی صدارت میں جموں و کشمیر اِنتظامی کونسل ( اے سی ) کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مکانات و شہری ترقی محکمہ کی جے کے ہاوسنگ کم لاگت والے مکانات جھونپڑیوں کی از سر نو ترقی و باز آبادکاری اور ٹاون شپ پالیسی 2020ءکو اختیار اور مشتہر کرنے کی تجویز کو منظوری دی۔

پالیسی کے تحت مکانات کے ساتھ ماڈل اختیار کئے جارہے ہیں جن میں جھونپڑیوں کو مربوط قصبہ کے طور پر ترقی دے کر سماج کے تمام طبقوں کی مکانات کی ضرورتوں کو پورا کرنا ہے۔

نئی پالیسی کا مقصد نجی، سرکاری شراکت داری کے تحت کم لاگت مکانات اور جھونپڑیوں کی بازآباد کاری پروجیکٹوں کو ترقی دینے اور امداد باہمی طریقہ کار کے تحت مربوط اور خصوصی ٹاون شپ کے قیام و دیکھ ریکھ کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔پالیسی کے تحت موجودہ جھونپڑیوں پر رہنے والوں کی کم از کم مستقلی یقینی بنانا ہے تاکہ موجودہ معاشرتی رابطوں کو قائم رکھا جاسکے۔

اس کے علاوہ پالیسی میں معاشی طور کمزور طبقوں او رکم آمدن والے گروپوں کے زمرے کے تحت آنے والے زمروں کے حق میں مکانات کی فراہمی میں سرعت لائی جائے گی۔اس کے علاوہ اس کے تحت چند رعایات کی فراہمی کی جارہی ہیں جن میں بلڈنگ پرمٹ فیس ،اراضی کے استعمال میں تبدیلی اور دیگر چارجز کا چھوٹ دی جائے گی۔

پالیسی کے تحت کرایہ پر مکانات فراہم کیے جائیں گے جن میں معاشی طور کمزور طبقوں کو لائسنس کی بنیاد پر ایک مخصوص مدت تک رہائشی یونٹوں میں قیام کرنے کی اجازت دی جائے گی جس کے لئے انہیں ابتدامیں کچھ رقم جمع کرنی ہوگی اور اس کے بعد ماہانہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

پالیسی کم لاگت والے مکانات کی بڑھتی ضروریات، جھونپڑ یوں کی ازسر نو ترقی اور باز آباد کاری اور کرایہ پر مکانات فراہم کرنے کی غرض سے منظور کی گئی جس کے لئے ابتدائی ہدف کے طور پر اگلے پانچ برسوں کے دوران ایک لاکھ رہائشی یونٹ تعمیر کئے جائیں گے۔

Last Updated : Jul 17, 2020, 8:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.