ETV Bharat / state

Congress Protests Against BJP راہل گاندھی کو 'راون' دکھانے پر کانگریس بی جے پی کے خلاف مشتعل

کانگرس کے درجنوں کارکنان نے جمعہ کے روز بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرہ بازی کی۔مظاہرین سرینگر کے ایم اے روڈ پر مظاہرے کرنا چاہتے تھے، لیکن پولیس کے اہلکاروں نے ان کو کانگرس صدر دفتر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔

j-and-k-cong-protests-against-bjp-over-rahul-gandhi-poster-in-srinagar
راہل گاندھی کو 'راون' دکھانے پر کانگریس بی جے پی کے خلاف مشتعل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 3:27 PM IST

راہل گاندھی کو 'راون' دکھانے پر کانگریس بی جے پی کے خلاف مشتعل

سرینگر: حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے کانگرس کے رہنما راہل گاندھی کو 'راون' سے مشابہت کرنے پر کانگرس جماعت مشتعل ہوئی ہیں، اور ان کے لیڈران و کارکنان میں بی جے پی کے خلاف شدید غصہ پیدا ہوا ہے۔اس ضمن میں کانگرس نے آج سرینگر میں بی جے پی کے خلاف مظاہرے کئے اور کہا کہ بی جے پی راہل گاندھی کی قیادت سے خوف زدہ ہوئی ہے جس کی وجہ سے حکمران جماعت اب راہل گاندھی پر ذاتی حملے کر رہی ہے۔
کانگرس کے درجنوں کارکنان نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرہ بازی کی۔ یہ مظاہرین سرینگر کے ایم اے روڈ پر مظاہرے کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس کے اہلکاروں نے ان کو کانگرس صدر دفتر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔
کانگرس کے ضلع صدر سرینگر امتیاز احمد خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بی جے پی نے گزشتہ نو برسوں کے اقتدار میں لوگوں کو سخت مشکلات میں ڈالا ہے اور ان کے انتخابی وعدے سب جھوٹ نکلے۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اور کانگرس کو ملک کے عوام پسند کرنے لگے ہیں اور ان کو انتخابات میں لوگ حمایت کریں گے جس کی وجہ سے بی جے پی پریشان ہوئی ہے اور راہل گاندھی پر ذاتی حملے کرنے لگے ہیں۔
کانگرس کے کارکن نثار احمد منڈو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ راہل گاندھی واحد سیاسی رہنما ہے جو ملک میں عام لوگوں کی بات کرتے ہیں جس سے لوگ ان کو پسند کرتے ہیں لیکن یہ بی جے پی کو ناگوار ہورہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا سے راہل گاندھی کی چھپی پورے ملک میں بہتر ہوئی اور لوگوں کو یہ احساس ہوا کہ راہل گاندھی ہی ان کی رہنمائی کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:

Rahul Ravana Graphics راہل گاندھی کو راون دکھانے پر پرینکا گاندھی کا پی ایم مودی سے سوال

غور طلب ہے کہ سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر بی جے پی نے گزشتہ روز کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے گرافکس شئیر کرکے ان کو 'راون' کی شکل میں پیش کیا۔بی جی پی نے اس تصویر کے متعلق لکھا کہ "انڈیا خطرے میں ہے۔ یہ شخص برا ہے، دھرم اور رام کے خلاف ہے۔ اس کا مقصد بھارت کو تباہ کرنا ہے۔"بی جے پی نے راہل گاندھی کا موازنہ امریکی رئیس و سرمایہ کار جارج سوروس سے بھی کیا ہے۔
کانگرس کا کہنا ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات سے قبل اور پانچ ریاستوں میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے پس منظر میں بی جے پی اپنی ناکام حکومت سے عوام کا توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر انہی معاملات میں الجھا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.