ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے رواں برس مارچ میں قرضوں کی وصولی کے حوالے سے کیے گئے اعلان کی مدت آج مکمل ہوگی اور پیر کے روز سے قرضوں کی ادائیگی صارفین کو باقاعدگی سے کرنی پڑے گی۔
گزشتہ ماہ ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر قرض داروں سے قرضوں کی وصولی کے لئے ایک حتمی منصوبہ تیار کریں۔ جس کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ تمام نجی بینک ادارے اپنی سطح پر قرضوں کی وصولی کے لیے خاکہ تیار کریں۔
اسی تعلق سے جموں و کشمیر بینک نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس کے تحت انہوں نے اپنے صارفین کے لئے آسان قسطوں پر قرضوں کی ادائیگی کی سہولت جاری کی ہے۔ اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قرض دار گزشتہ چھ مہینے کی بقایا رقم آسانی سے بینک میں واپس جمع کر پائیں گے۔
بینک کا کہنا ہے کہ ان کی اس سکیم کو ریزرو بینک آف انڈیا کی منطوری مل چکی ہے اور بینک صارفین ایک ستمبر سے اپنا قرض ادا کر پائیں گے۔
جموں کشمیر بینک کے صدر اور مینیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق "اگر ہمارے کسی بھی قرض دار کو چھ مہینے کا انٹرسٹ ادا کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہو تو وہ اپنی برانچ سے رابطہ کریں۔ وہاں ان کی سہولت کے لیے دیگر انتظام رکھے گئے ہیں۔"
ان کا مزید کہنا تھا کہ "سکیم کا فائدہ اٹھانے کے لئے ایک سادہ کاغذ پر ایک عرضی کے علاوہ اور کچھ بھی ضرورت نہیں۔ تاہم قرض داروں کو جلد سے جلد اپنی شاخوں سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز میں کیوں بڑھ رہے ہیں خود کشی اور برادر کشی کے معاملے؟
عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر ملک کے دیگر بینکوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر بینک نے بھی اپنے صارفین کے لئے قرضوں کی ادائیگی میں چھے مہینے کی رعایت فراہم کی تھی۔
واجبات کی ادائیگی کے لئے اسکیم متعارف - JAMMU AND KASHMIR