ETV Bharat / state

بغیر اجازت بیرون ملک دورہ کرنے پر ملازمین کو حکومت کا انتباہ - ایڈمنسٹریٹیو ڈپارٹمنٹ

جی اے ڈی کمشنر سکریٹری منوج کمار دیویدی کے ذریعہ جاری کردہ حکم کے مطابق 'نجی معاملات سے متعلق ملک سے باہر جانے کی اجازت ایڈمنسٹریٹیو ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ اسی طرح دی جائے گی، جیسے وہ ملک سے باہر چھٹی کے لیے جارہے ہوں۔'

بغیر اجازت بیرون ملک دورہ کرنے پر ملازمین کو حکومت کا انتباہ

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 6:07 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے بغیر اجازت بیرون ممالک جانے والے ملازمین کو قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی عندیہ بھی دیا ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) نے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ بیرون ممالک کے نجی دوروں کے لیے سرکاری ملازمین کے حق میں اجازت دینے کا طریقہ کار انتظامیہ نے واضح طور پر طے کیا ہے۔

جی اے ڈی کمشنر سکریٹری منوج کمار دیویدی کے ذریعہ جاری کردہ حکم کے مطابق 'نجی معاملات سے متعلق ملک سے باہر جانے کی اجازت ایڈمنسٹریٹیو ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ اسی طرح دی جائے گی، جیسے وہ ملک سے باہر چھٹی کے لیے جارہے ہوں۔'

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فائنانس ڈپارٹمنٹ نے 21 فروری 2019 کو اپنے سرکلر میں واضح کیا ہے کہ اسٹیشن (کام کی جگہ) چھوڑنے کے لئے اتھارٹی کی پیشگی اجازت لازمی ہوگی جب ایک سرکاری ملازم نجی استعداد میں بیرون ملک جانے کا ارادہ کرتا ہے۔'

اس میں کہا گیا کہ 'تاہم یہ دیکھا گیا ہے کہ مختلف محکموں کے افسران / اہلکار قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اتھارٹی کی پیشگی اجازت حاصل کیے بغیر غیر ملکی دوروں پر جاتے ہیں جس کے نتیجے میں ایسے واقعات کو پوسٹ فیکٹو سنکشن (کارروائی) کے لئے سفارش جاتا ہے۔ اس معاملے کو حکام نے سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔'

حکم نامے میں تمام سرکاری محکموں، پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ، بورڈز اور کمیشنوں میں کام کرنے والے تمام افسران اور اہلکاروں پر زور دیا گیا کہ وہ اس معاملے پر جاری ہدایتوں کی سختی سے پابندی کریں اور حکومت کی پیشگی منظوری کے بغیر نجی معاملات پر کوئی بیرونی دورہ نہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.