مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں پیر کے روز کئی علاقہ جات میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ہے۔
ایک سینیئر پولیس افسر کے مطابق وادی کے کئی اضلاع، جن میں جنوبی کشمیر اور دارالحکومت سرینگر کے چند علاقے شامل ہیں، میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں۔
انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کی وجہ بیان کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’وجہ ابھی واضح نہیں کرسکتے تاہم احتیاطی طور پر یہ اقدام کیا گیا ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ وادی میں گزشتہ دنوں غیر مقامی باشندوں کی ہلاکت کے پیش نظر خوف اور ڈر کا ماحول بنا ہوا ہے۔ وہیں سراغ رساں ایجنسیوں کی جانب سے اطلاعات موصول ہونے کے بعد وادیٔ کشمیر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔