ETV Bharat / state

Altaf Thakur on Property Tax پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ جلد بازی میں اٹھایا جانے والا قدم، الطاف ٹھاکر

جموں و کشمیر کے شہری علاقوں میں یکم اپریل سے پراپرٹی ٹیکس وصول کیے جانے کے نوٹیفیکشن نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس معاملے میں کئی اعلیٰ رہنماؤں کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے تو وہیں بی جے پی رہنما نے بھی اس پراپرٹی ٹیکس سے متعلق کہا کہ یہ قدم جلد بازی میں اٹھایا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 22, 2023, 2:25 PM IST

سری نگر: بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کو جلد بازی میں اٹھایا جانے والا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اقتصادی طور اتنے مضبوط نہیں ہیں کہ ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر نظر ثانی کی جانی چاہئے اور اس ضمن میں بی جے پی کی ایک وفد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقی ہونے والی ہے۔ موصوف ترجمان نے جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے بارے میں کہا کہ یہ قدم جلد بازی میں اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'جموں وکشمیر کے لوگ اقتصادی طور اتنے مضبوط نہیں ہیں کہ ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جائے۔' ان کا کہنا تھا، 'اس پر نظر ثانی ہونی چاہئے اوراس سلسلے میں بی جے پی کا ایک وفد رویندر رینہ جی کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی سے ملے گی۔' ٹھاکر نے کہا کہ ہماری لیفٹیننٹ گورنر نے یہی اپیل ہوگی کہ جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے لئے ابھی موزوں وقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا' 'پچھلے 32 برسوں کے دوران ملی ٹنسی نے جموں وکشمیر کے اقتصادیات کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔' انسداد تجاوزات مہم کے متعلق بات کرتے ہوئے موصوف ترجمان نے کہا: ’بی جے پی اس مہم کو اس سطح تک سپورٹ کرتی تھی جب تک بڑے بڑے لوگوں سے جنہوں سرکاری اراضی ہڑپ کی ہے،اراضی بازیاب کی جاتی تھی۔' انہوں نے کہا، 'جہاں تک عام لوگوں کا تعلق ہے جن کے پاس تھوڑی زمین ہے، ان کے ساتھ نہیں چھیڑا جانا چاہئے۔' ان کا کہنا تھا کہ شاید اب اس سلسلے میں پالیسی بننے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Property Tax in JK جموں و کشمیر میں اپریل سے پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.