ETV Bharat / state

Handicraft Market of Srinagar سرینگر کا تاریخی ہینڈی کرافٹ مارکیٹ گاہکوں کے بغیر ویران - کشمیری دستکاریاں

کشمیر کی گھریلو دستکاریوں سے جڑے افراد جہاں برسوں پہلے خوشحال زندگی گزار رہے تھے وہیں آج کی تاریخ میں یہ اپنی مالی حالت پر شکوہ کناہ ہیں۔ کشمیر کی دستکاریوں کے سالانہ کاروبار میں گزشتہ کئی برس سے تسلسل کے ساتھ گراوٹ آئی ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف دستکاری صنعت سے جڑے بڑے کاروباریوں کی آمدنی پر منفی اثر پڑا ہے، بلکہ یومیہ اجرت پر کام کررہے یہ کاریگر مالی لحاظ سے بڑی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔Kashmiri Handicrafts Loosing Its Importance

Historic handicraft market of srinagar without customers

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 3:58 PM IST

Updated : Nov 28, 2022, 8:47 PM IST

سرینگر : کشمیر کی دستکاری کی مصنوعات دنیا بھر میں نہ صرف مشہور ہیں بلکہ یہ اپنی منفرد شناخت بھی رکھتی ہیں۔ کشمیر کی گھریلو دستکاریوں سے جڑے افراد جہاں برسوں پہلے خوشحال زندگی گزار رہے تھے وہیں آج کی تاریخ میں یہ اپنی مالی حالت پر شکوہ کناہ ہیں۔کشمیر کی دستکاریوں کے سالانہ کاروبار میں گزشتہ کئی برس سے تسلسل کے ساتھ گراوٹ آئی ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف دستکاری صنعت سے جڑے بڑے کاروباریوں کی آمدنی پر منفی اثر پڑا ہے، بلکہ یومیہ اجرت پر کام کررہے یہ کاریگر مالی لحاظ سے بڑی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔Handicraft Business Dips In Kashmir

سرینگر کا تاریخی ہینڈی کرافٹ مارکیٹ گاہکوں کے بغیر ویران

سرینگر کے تاریخی دستکاری مارکیٹ - گورنمنٹ سینٹرل ہینڈی کرافت مارکیٹ کبھی خریداروں کی پہلی پسند ہوا کرتی تھی تاہم آج ویران نظر آرہی ہے۔بازار میں دکاندار بھی بے بس نظر آرہے ہیں۔ اگرچہ اس بازار میں تقریباً 125 دکانیں ہیں تاہم آج کے دور میں چند ہی کھلے نظر آتے ہیں ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ بازار میں دس فیصد دکانیں پنڈت برادری کے بھی ہیں جو مختلف وجوہات کی وجہ سے یہاں سے ہجرت کر کے چلے گئے۔ Govt Central Handicraft Market Srinagar

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے چند دکانداروں کا کہنا تھا کہ یہ بازار دو بار نظر آتش ہوا اور 2014 کے سیلاب نے بھی اسے بری طرح تباہ کیا۔دکاندار کے مطابق ایک وقت تھا کہ یہاں کام سے فرصت نہیں ملتی تھی۔ لاکھوں کا سامان دکانوں میں ہے لیکن کوئی خریدار نظر نہیں آتا۔

مزید پڑھیں:

Khanyari Tiles Craftsman لاسٹ کرافٹس مین غلام احمد کمہار کے اعزاز میں نمائش کا اہتمام

Glazed Pottery Revive In Kashmir: گلیذڈ پوٹری کو زندہ کرنے والا کشمیری کمہار

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "انتظامیہ کرایہ بڑھنا چاہتی ہے لیکن ہم مانتے نہیں۔ دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنایہاں مشکل ہو رہا ہے۔ نشاط ، شالیمار کی طرح اس تاریخی مارکیٹ کو بھی ٹورسٹ اسپاٹ بنایا جائے، جس کے بعد ہم یہاں کچھ کما سکے گے۔"

دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ اس مارکیٹ کی رونق کو بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھاتی اور اس مارکیٹ کو ٹورسٹ اسپاٹ بنائے جائے تو اس مارکیٹ کی رونقیں بحال ہوگی۔

اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت نے محکمہ ہینڈی کرافٹس کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا تو انہوں نے یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر غور کیا جائے گا بشرطِ کہ دکاندار محکمہ سے تعاون کریں۔

Last Updated : Nov 28, 2022, 8:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.