سرینگر (جموں و کشمیر) : رواں برس حج بیت اللہ کے لیے بھارت کے ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج انجام دینے جا رہے ہیں جن میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے 11 ہزار 5 سو عازمین بھی شامل ہیں۔ ایسے میں حج 2023 کے لیے عازمین کی روانگی اور واپسی کا عبوری فلائٹ شیڈول مرتب کیا گیا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں واقع ہوائی اڈوں سے عازمین کی مدینہ منورہ کی روانگی کا سلسلہ رواں ماہ 21 مئی سے شروع ہوگا جو 22 جون 2023 تک جاری رہے گا۔ وہیں شیڈول کے مطابق واپسی کے لیے فلائٹس 3 جولائی سے شروع ہونگی اور یہ سلسلہ 2 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔
دئیے گئے عبوری شیڈول کے مطابق جموں وکشمیر اور لداخ سے تعلق رکھنے والے عازمین سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے خصوصی پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ ہوں گے اور یہ روانگی 21 مئی سے 6 جون تک جاری رہے گی۔ جبکہ جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹیریٹریز کے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ 3 جولائی سے 2 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Haj 2023 گزشتہ سال کے مقابلے امسال حج سستا ہوگا، جموں و کشمیر حج کمیٹی
واضح رہے کہ جموں وکشمیر حج کمیٹی نے رواں برس حج بیت اللہ کے لیے منتخب ہونے والے عازمین کو سعودی ریال فرام کرنے کے عمل کو ختم کر دیا ہے۔ ایسے میں حج پر جانے والے عازمین کو وہاں روزانہ کے خرچے کی خاطر استعمال ہونے والی مطلوبہ سعودی کرنسی (سعودی ریال) کا بندوبست روانگی سے قبل از خود کرنا ہوگا۔ جموں وکشمیر حج کمیٹی کی جانب سے منتخب عازمین کو روانہ ہونے سے قبل 2100 سعودی ریال خرچے کے لیے فراہم کئے جاتے تھے، لیکن اب اس سال سے یہ سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Hajj 2023 حج سے متعلق انفارمل پریس بریفنگ