سرینگر: جموں کشمیر انتظامیہ نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس میں سنہ 2020 میں بھرتی کیے گئے فائرمین، فورمین اور ڈرائیور میں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہونے کے بعد بھرتی عمل میں تحقیقات کرنے کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔Govt Orders Probe Into Fire Services recruitment in JK
اس کمیٹی کے چیئرمین محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری راج کمار گوئل ہوں گے جبکہ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن اور محکمہ قانون کے سیکریٹریز اس کے ممبران ہوں گے۔انتظامیہ کے مطابق کمیٹی کو ایک ماہ میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔Committee Formed For Probe In Fire recruitment
مزید پڑھیں:SI Recruitment Scam ہائی کورٹ نے بی ایس ایف کمانڈنٹ کی ضمانتی عرضی مسترد کی
واضح رہے کہ ان بھرتیوں کے علاوہ انتظامیہ نے پولیس سب انسپکٹرز اور فائنانشل اکاؤنٹس اسسٹنٹ بھرتی عمل بھی منسوخ کرکے ان میں سی بی آئی انکوائری کرائی۔سی بی آئی نے سب انسپکٹر بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے پاداش میں کم از کم چالیس افراد پر مقدمے درج کرکے بیشتر کو گرفتار کیا ہے۔Recruitment Scam In JK
سیاسی جماعتوں نے ان بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے پیش نظر ایل جی انتظامیہ کے شفافیت اور رشوت خوری کے خاتمے کے متعلق دعووں کی شدید تنقید کی ہے۔