ETV Bharat / state

Amar Ujala Meritorious Student Award جموں و کشمیر کا مستقبل صحیح ہاتھوں میں، منوج سنہا - ایس کے آئی سی سی سرینگر میں تقریب

ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مستقبل بچوں کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔جموں و کشمیر کے بچوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، یہاں کے بچے ٹیلنٹ سے مالا مال ہے، بس انہیں صرف صحیح تربیت ملنی چاہیے۔

future-of-jammu-and-kashmir-is-in-the-right-hands-manoj-sinha-in-amar-ujala-meritorious-student-award
Etv Bharatجموں و کشمیر کا مستقبل صحیح ہاتھوں میں، منوج سنہا
author img

By

Published : Aug 20, 2023, 9:20 PM IST

جموں و کشمیر کا مستقبل صحیح ہاتھوں میں، منوج سنہا

سرینگر: امر اُجالا نے سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں کشمیر صوبہ کے ہونہار طلبہ کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ تقریب میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر، سرینگر کے مئیر جنید عظیم مٹو، جموں کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی اور پرنسپل سکریٹری تعلیم آلوک کمار نے شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ بچے زمین میں چھپے ہیروں کی طرح ہوتے ہیں۔ انہیں صرف اساتذہ سے صحیح رہبری کی ضرورت ہوتی ہے اور پھر وہ بھی ہیروں کی طرح چمکیں گے۔انہوں نے طلبہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ نمبروں کے پیچھے نہ پڑیں۔اب مستقبل نمبروں سے نہیں بنایا جا سکتا بلکہ عملی علم ضروری ہے،جس سے مستقبل سنوارا جاسکتا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مستقبل بچوں کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔ میڈیا سے مختصر بات چیت کے دوران موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بچوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ یہاں کے بچے ٹیلنٹ سے مالا مال ہے۔ ہمیں بس انہیں آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے امر اجالا کی کوششوں کی تعریف کرتے کہ اسے پروگرامز آگے بھی ہونے چاہیے۔

مزید پڑھیں: Manoj Sinha On Militancy عسکریت پسندی کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر، ایل جی منوج سنہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.