جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کہ امسال وادی کشمیر میں اب تک ہونے والی 50 کے قریب تصادم آرائیوں کے دوران 83 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے ہیں۔ Foreign Militant Killing in Kashmirایک سینئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنوری سے عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے عسکری مخالف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی۔ تکنیکی اور ہیومن انٹلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے کارروائیوں کو انجام دیا جاتا ہے۔‘‘
اعدد و شمار کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’سنہ 2022 میں اب تک ہوئی کل 115 ہلاکتوں میں 16 عام شہری اور 16 سیکورٹی فورسز کے اہلکار جبکہ دیگر 83 عسکریت پسند تھے۔ Militant killing in Kashmirاس کے مزید 40 سے زائد ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔‘‘ انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر زون) وجے کمار کا کہنا ہے کہ ’’امثال ہلاک کیے گئے عسکریت پسندو میں 26 غیر ملکی ہیں، جن میں سے 12 لشکر طیبہ / دی ریزسٹنس فرنٹ سے وابستہ تھے جبکہ 14 جیش محمد سے تعلق رکھتے تھے۔‘‘
دریں اثنا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک مسلح تصادم کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسند ہلاک کیے گئے۔ Encounter in North Kashmir انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو وادی میں سرحد کے اِس پار آنے سے روک کر دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر میں 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا تصادم تھا۔ بدھ کی صبح بارہمولہ کے کریری علاقے میں مسلح تصادم میں تین غیر ملکی عسکریت پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔