جھیل ڈل کا تیرتا سبزی بازار پوری دنیا میں مشہور ہے۔ روشنی کی پہلی کرن کے ساتھ ہی یہ بازار تازہ سبزیوں سے لدی کشتیوں میں سجایا جاتا ہے۔ ان کشتیوں میں تازہ ٹماٹر، بیگن، کدو لوکی، ساگ، کڑم اور شملہ مرچ کے علاوہ دیگر اقسام کی سبزیاں وافر مقدار میں دیکھنے کو ملتی ہے۔
ڈل کا یہ تیرتا سبزی مارکیٹ کافی پرانا ہے اور صبح دو گھنٹے سجنے والے اس بازار کی رونقیں دیکھتے ہی بنتی ہیں۔
اس سبزی بازار کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ڈل کے اندر الگ الگ باغیچوں اور پانی کے اوپر بنائے کئے گئے گارڈنز میں تیار کردہ سبزی ہی فروخت کی جاتی ہے۔ ڈل کے اس تاریخی بازار میں نہ صرف صبح سویرے ہول سیل بیوپاری سبزی خریدنے کے لئے آتے ہیں بلکہ پرچون سبزی بیچنے والے دوکانوں کے علاوہ ریڑھی والے بھی خریداری کرتے ہیں۔
سبزی اگانے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ اس بار گزشتہ برسوں کے مقابلے میں فصل اچھی خاصی ہے لیکن دام اطمنان بخش نہیں مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی کے رہنما سے خاص بات چیت
ایک تخمینے کے مطابق جھیل ڈل کے اس تیرتے سبزی بازار میں سالانہ کروڑوں کا کاروبار ہوتا ہے۔