سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے بمنہ کے حج ہاؤس میں ضلع سرینگر کے عازمین کے لیے ویکسینیشن کا اہتمام کیا گیا۔ جب کہ دیگر اضلاع کے صدر مقامات پر متعلقہ اضلاع کے عازمین کی ویکسینیشن کی گئی۔ جموں و کشمیر سے رواں برس پانچ ہزار سے زائد عازمین، حج کے لیے روانہ ہوں گے سرینگر سے پہلی فلائٹ پانچ جون کو روانہ ہوگی۔
جموں و کشمیر کے چیف ایکزیکیٹو حج کمیٹی عبداللہ سلام نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پانچ سے دس جون تک ہر روز عازمین کی ایک فلائٹ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی، جب کہ دس جون سے بیس جون تک ہر روز تین پروازیں سرینگر سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے عازمین کے لیے حج ہاؤس میں تمام سہولیات رکھی ہیں اور پہلی فلائٹ ضلع بانڈی پورہ کے عازمین کی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Youth Joining Militancy Due to Bjp Policy: بی جے پی کی وجہ سے ہی نوجوان ملیٹنسی میں شامل ہورہے ہیں: محبوبہ مفتی
ضلع سرینگر کے مجسٹریٹ محمد اعجاز اسد نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے عازمین کا انتخاب ہوا جس میں سرینگر سے قریبا ایک ہزار عازمین منتخب ہوئے جب کہ پوری یوٹی سے پانچ ہزار سات سو سے زائد عازمین امسال حج کے لیے منتخب ہوئے۔