سرینگر: سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کارکنان سے کہا کہ ووٹر فہرست میں اپنے نام کا اندراج کرائیں خصوصاً حالیہ ایام میں اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچ چکے نوجوانوں کو بھی ووٹر فہرست میں نام درج کرائے جانے پر زور دیا۔ Jammu and Kashmir Voter List Registration ممبر پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے سرینگر کے قمرواری علاقہ میں پارٹی تقریب کے دوران کارکنان کے ساتھ گفتگو کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔
فاروق عبداللہ نے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج نہ کرنے والوں کو کل انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فاروق عبداللہ نے آدھار کارڈ اور دیگر دستاویز کے مطابق اپنے اصل نام، عمر اور پتہ کا اندراج کرائے جانے پر بھی زور دیا۔ یاد رہے کہ نئے ووٹرز کے اندراج کا عمل جموں کشمیر میں گزشتہ تین ماہ سے جاری ہے اور 25 نومبر کو حتمی ووٹر فہرست شائع کی جائے گی۔Farooq Abdullah on Voter List Registration
جموں کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں پچیس لاکھ نئے ووٹز کے اندراج کا عمل جاری ہے جس میں غیر مقامی باشندے بھی یہاں اپنا نام ووٹر فہرست میں درج کرا سکتے ہیں۔ تاہم انکے اس بیان پر تنازع بپا ہوا اور بی جے پی کے بغیر سبھی سیاسی جماعتوں نے اس پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ Farooq Abdullah on JK Voter List
مزید پڑھیں: Voting Rights to Non Locals: غیر مقامی باشندوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے: محبوبہ