ETV Bharat / state

سرینگر: این سی لیڈر کے بیٹے کی رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ - کرکٹ ایسوسی ایشن

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے لیڈر سریندر سنگھ اوب رائے کے بیٹے کی رہائش گاہ پر آج چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی۔

سرینگر میں این سی لیڈر کے بیٹے کی رہائش پر ای ڈی کا چھاپہ

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 4:07 PM IST

اطلاعات کے مطابق شامی سنگھ اوب رائے کی شیو پورہ سرینگر میں واقع رہائش گاہ پر آج صبح ای ڈی نے چھاپہ مارا۔

واضح رہے کہ شامی سنگھ ایک تاجر ہیں اور راجباغ میں ان کا کپڑوں کا شو روم ہے۔ وہاں بھی گزشتہ کل ای ڈی نے چھاپہ مارا تھا۔

اس کے علاوہ گزشتہ کل سرینگر کے مضافات پارمپورہ میں ’’ٹاٹا موٹرز‘‘ کے شو روم پر بھی ای ڈی نے چھاپہ مارا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سے حوالہ فنڈنگ کے معاملہ میں تاجروں اور دیگر مشکوک افراد سے ای ڈی پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں؛ سونہ مرگ میں سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال

غور طلب ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں ای ڈی نے ٹیکس کے معاملہ میں متعدد تجارتی اداروں پر چھاپے مارے تھے۔

گزشتہ برس نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ کو کرکٹ ایسوسی ایشن میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلے میں ایک روز پوچھ تاچھ کی تھی جس کو مقامی سیاسی جماعتوں نے سیاسی انتقام قرار دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.