سرینگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ آنے والے دنوں میں وقف کے زیر نگرانی مساجد، خانقاہوں اور بقعہ جات کے لیے نئے امام و خطیب اور مبلغین کی تعیناتی عمل میں لارہا ہے۔ ایسے میں وقف جلد درخواستیں طلب کرے گا اور اس سلسلے میں انٹرویو جلد ہی منعقد کیے جا رہے ہیں۔
ادھر ایک اور پیش رفت کے تحت جموں وکشمیر وقف بورڈ نے حال ہی میں ایچ ڈی ایف سی بینک کے ساتھ ایک مفاہمت نامے ہر دستخط کیے، جس کی رو سے اب ایچ ڈی ایف سی بینک عطیات اور وقف کے اثاثوں کے کرایہ جمع کرنے کے لیے ای رینٹل سروس فراہم کرے گا۔جموں وکشمیر وقف بورڈ کے حالیہ اقدامات کے تناطر میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اس سلسلے میں خصوصی بات چیت کی۔
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ جموں و کشمیر وقف بورڈ کے زیر نگرانی مساجد اور درگاہوں میں ایسے کئی ائمہ حضرات ہیں جو کہ اب برزگ ہیں اور وہ عمر کے ایسے پڑھاو پر ہے جہاں وہ بہتر طور واعظ وتبلیغ نہیں کرپاتے ہیں۔ ایسے میں لوگوں کے اسرار پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ مزکورہ مساجد اور خانقاہوں میں ائمہ، مبلغین اور موزن حضرات کو تبدیل کر کے نئے امام و خطیب کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے ان افراد کو ترجیح دی جائے گی جو کہ سند یافتہ یعنی عالم اور فاضلیت کی سند رکھتے ہوں وہیں تجوید و مخارج پر ماہرت رکھنے کے علاوہ انہوں نے کم سے کم دسویں جماعت پاس کیا ہو۔
بات چيت کے دوران انہوں نے کہا کہ اپنے تجارتی اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ہموار کرنے کے لیے جموں و کشمیر وقف بورڈ نے ایک اہم اصلاحی اقدام اٹھایا ہے۔ کرایہ اور عطیہ آن لائن موڈ کے ذریعے جمع کرنے کے لیے ایچ ڈی ایف سی بینک کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گیے ہیں۔
مزید پڑھیں: Interview with Darakhshan Andrabi وقف کے فیصلوں پر سیاست نہ کی جائے، درخشاں اندرابی
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ اس مفاہمت نامے کا مقصد تمام وقف املاک کے صارفین کو آن لائن پلیٹ فارم مہیا کرانا تھا تاکہ تمام تجارتی اثاثوں سے ہونے والے کرایہ بغیر کسی تعطل کے آن لائن سہولیات کے ذریعے بروقت وصول کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ان لوگوں کو بھی آسانی پیدا ہوگی جو کہ ملک اور ملک سے باہر ہیں اور وہ فلاحی کاموں کے لیے فلاحی کاموں کے لیے وقف کو اپنے عطیات دینے کی خواہش رکھتے ہوں۔