ETV Bharat / state

Demand to Stop Demolition Operations in JK جموں و کشمیر میں انہدامی کاروائی پر روک لگانے کا مطالبہ

ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ ایسے اثر رسوخ والے افراد اور سیاسی رہنما جنہوں نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی ،تاہم غریب عوام کو اس سے کسی حد ت ک مستثنی رکھا جائیگا۔ایل جی کے اس بیان کے بعد اگرچہ لوگوں نے کچھ راحت کی سانس لی تھی تاہم علی محمد ساگر کے عمارت کی انہدامی کارروائ کے بعد لوگوں میں شدید تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

انہدام کاروائی
انہدام کاروائی
author img

By

Published : Jan 27, 2023, 6:00 PM IST

انہدام کاروائی

جموں کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ روز نیشنل کانفرنس کے سابق وزیر اور جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر کے مکان کے باہر تعمیر شدہ عمارت کو منہدم کرتے ہوئے کہا تھا یہ عمارت سرکاری زمین پر تعمیر کی گئی تھی لیکن انتظامیہ کے اس قدم پر سیاسی جماعتوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا سے کہاکہ ایسی انہدامی کاروائیوں کو بند کیا جائے۔ علی محمد ساگر نے کہا کہ یہ عمارت سرینگر کے مضافات ہمہامہ میں تعمیر کرائی گئی تھی،اور ہمہامہ ضلع بڈگام کا علاقہ ہے اور سرینگر ائیرپورٹ اسی علاقہ میں واقع ہے۔ایل جی انتظامیہ کی یہ کاروائی گزشتہ ماہ محکمہ مال کی جانب سے جاری ایک حکمنامہ کے بعد عمل میں لائی گئی ہے جس میں سرکاری زمین اور چراگاہ پر سے قبضہ ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس حکمنانے کے بعد انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے ہر ضلع میں ہزاروں کنال سرکاری زمین اور چراگاہ سے قبضہ ہٹا کر واپس اپنی تحویل میں لیا۔اس حکمنامے کے بعد جموں کشمیر میں عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے۔لوگوں کا خدشہ ہے کہ انکی ان عمارتوں کو منہدم کیا جائے گا جو سرکاری زمین یا چراگاہ پر تعمیر کی گئی ہے۔علی محمد ساگر کے فرزند سلمان ساگر جو نیشنل کانفرنس کے یوتھ صدر ہیں،انہوں نے نے انتظامیہ کی اس کارروائی کے ردعمل میں کہا یہ سیاسی انتقام گیری ہے جس سے انہیں ڈرایا جارہا ہے۔

سلمان ساگر نے کہا کہ جس عمارت کو سرکار نے منہدم کیا ہے اس عمارت کو تعمیر کرنے کے لئے انہوں نے انتظامیہ سے تحریری اجازت لی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے ان کارروائیوں سے نہ وہ ڈریں گے اور نہ ہی نیشنل کانفرنس کا کوئی رہنما یا کارکن خوفزدہ ہوگا۔انتظامیہ کی اس کارروائی پر نیشنل کانفرنس کے حریف سیاسی جماعت اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے بھی مذمت کی۔ الطاف بخاری نے کہا کہ انتظامیہ مکانات اور دیگر عمارتوں کو منہدم کرنے سے گریز کرے۔انہوں نے ایل جی منوج سنہا سے اپیل کی وہ ایسی کارروائیوں پر روک تھام لگائے کیونکہ اس سے جموں کشمیر کے لوگ متاثر ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Demolition Drive By Administration جواہرپورہ میں انتظامیہ کی جانب سے انہدامی کاروائی کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.