ETV Bharat / state

Yasin Malik Death Penalty: پتھر بازی پر سزائے موت نہیں دی جا سکتی، دہلی ہائی کورٹ - Kashmir News

ہفتہ کو این آئی نے دہلی ہائی کورٹ میں یاسین ملک کو سزائے موت سنائے جانے سے متعلق ایک عرضی دائر کی تھی جس پر آج سنوائی اور ہائی کورٹ نے این آئی اے سے چارج شیٹ میں الزامات طے کرنے کا حکمنامہ صادر کرنے کے علاوہ یاسین ملک کو بھی نوٹس جاری کیا۔

a
a
author img

By

Published : May 29, 2023, 1:59 PM IST

سرینگر: مرکزی سرکار کے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے دہلی ہائی کورٹ میں یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی کافی تلقین کی اور اسامہ بن لادن کا حوالہ بھی دیا۔ تاہم عدالت نے ان سے پوچھا کہ ’’کس بنیاد پر یاسین ملک کو سزائے موت سنائی جائے؟‘‘ کیونکہ این آئی اے نے چارج شیٹ میں ان کے خلاف پتھر بازی اور ٹیرر فنڈنگ کے الزامات عائد کئے ہیں جو ’’رئریسٹ آف دی رئر‘‘ (Rarest of the Rare) جرم نہیں بن رہا ہے۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت اگست میں رکھی ہے اور یاسین ملک کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ عدالت نے این آئی سے چارج شیٹ میں جرائم واضح کرنے کی تلقین کی، دہلی ہائی کورٹ نے مشاہدہ کیا کہ ’’پتھر بازی سنگین جرم نہیں، جس پر سزائے موت سنائی جائے۔‘‘

یاد رہے کہ کالعدم قرار دی گئی تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ اور سینئر علیحدگی پسند رہنما محمد یاسین ملک اس وقت تہاڑ جیل میں ہے، انہیں ٹیرر فنڈنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث پائے جانے کی پاداش میں دہلی ہائی کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ سزا سنائے جانے کے بعد بھی این آئی اے نے ان پر مزید الزامات عائد کیے تھے جن کی سنوائی دہلی ہائی کورٹ میں جاری ہے۔ واضح رہے کہ قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) نے سینئر علیحدگی پسند رہنما محمد یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی سفارش کی تھی۔

این آئی اے نے، ہفتہ کے روز، دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس پر آج 29 مئی کو سماعت ہوئی۔ این آئی اے کی جانب سے یاسین ملک کو سزائے موت کی سفارش کی جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے ہفتہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے اس کی حمایت کی تاہم بخاری نے حمایت کے فوراً بعد ہی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا جبکہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سرپرست محبوبہ مفتی نے الطاف کا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے اسے ’’سیاسی اخوان‘‘ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: Bukhari Supports Malik’s Proposed Death Penalty یاسین ملک کو پھانسی دینے کی حمایت کے بعد بخاری نے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.