ETV Bharat / state

Teach BODAMAS to Students دسویں جماعت تک کے طلباء کو BODAMAS سکھانے کا فیصلہ - جموں و کشمیر خبر

اسکولز میں زیر تعلیم ایسے طلبا جو ریاضی جیسے مضمون میں عدم دلچسپی کے شکار ہیں ایسے طلبا کو ریاضی کے بنیادی تصورات جسے میتھ کی اصطلاح میں مجموعی طور پر’’ BODAMAS'' یعنی Bracket, Of, Division, Multiplication, Addition, and Subtraction کہا جاتا ہے سکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

BODAMAS سکھانے کا فیصلہ
BODAMAS سکھانے کا فیصلہ
author img

By

Published : Apr 25, 2023, 10:40 AM IST

سرینگر: سرینگر انتظامیہ نے تعلیمی معیار کو بڑھانے اور طلباء میں سیکھنے میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے دسویں جماعت تک کے طلباء کو BODAMAS کے ساتھ ریاضی مضمون کے چار بنیادی آپریشنز سکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب حکام کو پتہ چلا کہ ریاضی کے چار بنیادی کاموں کا BODAMAS کے ساتھ ساتھ نہ پڑھانا طلباء کو ریاضی کی سمجھ میں رکاوٹ بن رہا ہے اور ان کی پڑھائی کو مشکل بنا رہا ہے۔ جاری کردہ ایک سرکیلور میں چیف ایجوکیشن افسر سرینگر نے کہا کہ سرینگر ضلع میں تعلیمی ماہرین اور تجربہ کار افراد کے ساتھ بات چیت کی گئی تاکہ چند طلباء میں پڑھائی میں عدم دلچسپی کی وجوہات کی نشاندہی کی جاسکے۔

سرکیولر کے مطابق یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ریاضی پر مکمل کمان نہ رکھنے والے طلباء غیر معمولی ذہن کے مالک اور آل راؤنڈ نہیں بن سکیں گے۔ ایسے میں سرینگر ضلع کے تمام اسکولز میں پرائمری سے لے کر ہائر سیکنڈری سطح تک تمام طلباء کو یہ بنیادی تصورات پڑھانا چاہیے۔ ایسے میں چیف ایجوکیشن افسر نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ دسویں جماعت تک کے طلباء کو چار بنیادی آپریشنز اور BODAMAS کی مکمل معلومات فراہم کریں۔

مزید پڑھیں:نئے تعلیمی سال میں ٹیوشن فیس کے اضافے پر پابندی

اسکولوں کے سربراہان کو 15 دنوں کاوقت دیا گیا ہے اور 8 مئی تک دسویں جماعت تک کے تمام طلباء کو چار بنیادی کارروائیوں اور BODAMAS کی مکمل معلومات فراہم کریں گے۔ سی او نے اسکولوں کو بھی انتباہ دیا کہ اگر کوئی طلب علم 9 مئی کے بعد ان بنیادی تصورات میں کمزور پایا جاتا ہے تو مذکورہ اساتذہ کو قواعد وضوابط کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.