ETV Bharat / state

کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 100 پہنچ گئی - kashmir corona

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس میں مبتلا 4 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور اس طرح سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 100 پہنچ گئی

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 4:26 PM IST

تفصیلات کے مطابق سرینگر کے باغات برزلہ سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ ایک شخص اور شوپیاں سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ ایک نوجوان کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں ان دونوں کی موت ہوئی ہے۔

اس سے قبل سرینگر کے جے وی سی ہسپتال میں ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا 52 سالہ ایک شخص کی کورونا سے موت ہوئی تھی۔

حکام نے بتایا کہ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو پانے کے بعد انہیں 27 جون کو سرینگر کے جے وی سی ہسپتال داخل کریا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ شخص نمونیا کا مریض تھا اور انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، تاہم آج حرکت قلب بند ہونے سے ان کی موت ہوئی ہے۔

ادھر ضلع کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والی کورونا متاثرہ ایک معمر خاتون کی منگل کی صبح موت ہوئی تھی۔ یہ ضلع کٹھوعہ میں کورونا سے متعلق پہلی موت ہے۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے پرنسپل ڈاکٹر نصیب چند ڈیگرا نے بتایا کہ کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والی عمر رسیدہ خاتون کو یہاں 25 جون کو لایا گیا تھا اور وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر تھی۔

انہوں نے کہا کہ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا یہ خاتون منگل کی صبح قریب ساڑھے سات بجے انتقال کر گئی۔

ان چار اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 100 ہوگئی ہے جن میں سے 88 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 12 جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔

وادی کشمیر میں ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 23 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 16 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔

ضلع کولگام میں تیرہ، شوپیاں میں 12، بڈگام میں سات، اننت ناگ میں سات، کپوارہ میں پانچ، پلوامہ میں چار اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.