جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے شروع ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے کاغزات نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔
تیسرے مرحلے کے لئے 11 نومبر سے کاغزات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوا تھا اور 18 نومبر یعنی آج اس کی آخری تاریخ ہے۔
امیدوارں کی جانچ پڑتال (سکروٹنی) کی تاریخ 19 نومبر ہے، جبکہ 21 نومبر تک امیدوار کاغزات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
اس سے قبل دو مرحلوں کے لئے کاغزات نامزدگی داخل کئے گئے۔
ضلع ترقیاتی انتخابات رواں مہینے کی 28 تاریخ سے آٹھ مرحلوں میں جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انتخابات میں کل 280 نشستیں ہیں جن پر جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ جہاں نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، پیپلز کانفرنس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور دیگر جماعتیں پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے تحت انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی تنہا ہی میدان میں ہے۔
الیکشن کمشنر کے کے شرما نے بتایا کہ ووٹنگ کا وقت صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا اور جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا پہلی بار، مغربی پاکستان مہاجرین ڈی ڈی سی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔