ETV Bharat / state

Dal Dwellers Protest Against LCMA: ماڈل ولیج کے منصوبے میں روڈے اٹکانے کا الزام

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’انتظامیہ کی جانب سے کاچری محلہ کو ماڈل ولیج بنانے کے اعلان کے ہفتوں بعد بھی تعمیراتی سرگرمیاں شروع نہیں کی جا رہی ہیں، Model Village – Kachri Mohalla Dal Lake کیونکہ لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین اس کام میں روڈے اٹکا رہے ہیں۔‘‘

1
1
author img

By

Published : May 14, 2022, 6:41 PM IST

سرینگر کے ڈل جھیل میں واقع بستیوں کو سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے انتظامیہ نے گزشتہ ماہ ایک منصوبہ کو منظوری دیکر کئی علاقوں کو سیاحتی مقام کے طور پر ’’ماڈل ولیج‘‘ بنانے کا فیصلہ لیا تھا۔ Model Village – Kachri Mohalla Dal Lake اس ضمن میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا نے ڈل جھیل کے اندرون علاقوں کا دورہ کرکے کاچری محلہ نامی بستی کی ’’ماڈل ولیج‘‘ کے تحت تعمیر و ترقی کے منصوبہ کو منظوری دی۔

ماڈل ولیج کے منصوبے میں روڈے اٹکانے کا الزام

کاچری محلہ ڈل جھیل میں واقع ہے جہاں مقامی لوگ سڑک، پانی، گلی کوچوں اور ڈرینیج وغیرہ جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کاچری محلہ نام کی اس چھوٹی سی بستی میں لوگوں کے لئے جدید طرز پر بنیادی سہولیات دستیاب رکھنے اور اس بستی کو سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے مختلف پروجیکٹس کو منظوری دی گئی ہے۔ Kachri Mohalla Dal lake to be Developed as Model Village انتظامیہ نے مختلف محکمہ جات - جنگلات، پھول بانی، شہری ترقی، تعمیرات عامہ، ہینڈلوم اینڈ کرافٹس اور باغبانی کے علاوہ سرینگر میونسپل کارپوریشن -کو کاچری محلہ کو ماڈل ولیج بنانے کے کئے کام شروع کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

چیف سیکریٹری نے اس کام کا آغاز ایک ماہ کے اندر کرنے کی ہدایت دی تھی۔ Dal Dwellers Protest Against LCMAتاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’ابھی تک کام شروع نہیں کیا گیا ہے کیونکہ لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین اس کام میں روڈے ڈال رہے ہیں۔‘‘ کاچری محلہ کے باشندوں نے لیکس کنزرویشن کے وائس چیئرمین کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ماڈل ولیج کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین اس ضمن میں بات کرنے کے لئے دستیاب نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: ماڈل ولیج ہالسڈار میں ماڈل جیسا کچھ بھی نہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.