ETV Bharat / state

گیارہویں جماعت کے امتحانات اسکولی سطح پر منعقد کرنے کی تجویز - جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن

طلباء کی جانب سے احتجاج اور قیاس آرائیوں کے بیچ تشکیل دی گئی کمیٹی نے گیارہویں جماعت کے امتحانات اسکولی سطح پر منعقد کرنے کی سفارش کی ہے۔

گیارہویں جماعت کے امتحانات اسکولی سطح پر منعقد کرنے کی تجویز

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 5:15 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے چلتے گیارہویں، دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کو لے کر جاری قیاس آرائیوں کے بیچ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے گیارہویں جماعت کے امتحانات اسکولی سطح پر منعقد کرنے کی سفارش کی ہے۔

کمیٹی نے یہ بھی تجویز پیش کی ہے کہ دسویں اور بارہویں جاعت کے امتحانات نومبر کے دوسرے ہفتے تک شروع کرتے ہوئے 20 دسمبر سے قبل ختم کئے جائیں۔

کمیٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام عملہ اور مشینری دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کرانے کے عمل میں شامل ہونے سے گیارہویں جماعت کے امتحانات دسمبر کے اختتام تک تاخیر کے شکار ہو سکتے ہیں۔ کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ دسمبر کے آخر تک امتحانات کا انعقاد ناممکن ہے کیونکہ سردی اور بعض اوقات برفباری امتحانات کے لئے روکاوٹ بن جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ کولگام: گیارہویں جماعت کی طالبات کا احتجاج، ماس پروموشن کی مانگ

اس ضمن میں بورڈ کے عہدیداروں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات جموں وکشمیر انتظامیہ کو روانہ کی گئی ہیں۔

اگرچہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ہی بورڈ امتحانات کو لے کر کوئی حتمی فیصلہ منظر عام پر آسکتا ہے۔

دوسری جانب کمیٹی نے ساتویں جماعت تک کے تمام طلبہ کو بغیر امتحان کے ماس پرموشن دینے کی سفارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.