ETV Bharat / state

Climatic Change In JK امسال اپریل سے ہی جموں وکشمیر میں شدید گرمی کا امکان، سونم لوٹس

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 6:33 PM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر کے 20 اضلاع میں سے موسم سرما کے دوران17 اضلاع میں بارشوں کی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ تین اضلاع بارہمولہ، اننت ناگ اور پونچھ میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوئیں۔

sonum lotus
سونم لوٹس

سرینگر: امسال بارش اور برفباری کم ہونے کی وجہ سے موسم گرما کا آغاز قبل از وقت ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور اس دوران درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر اور لداخ میں درجہ حرارت قبل از وقت بڑھ رہا ہے اور معمول سے 5 ڈگری سیلسیس تک زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امسال موسم سرما کے دوران مغربی خلل رونما نہیں ہوئی، آسمان صاف رہنے اور خشک موسم سے جموں وکشمیر اور لداخ میں درجہ حرارت میں غیرمعمول تبدیلی درج کی جارہی ہے۔ ایسے میں انہوں نے آئندہ چند دنوں میں گرمی میں غیرمعمولی اضافے کے امکان کو ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 13 اور 14 مارچ کو ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش متوقع ہے، تاہم اس کے بعد مارچ کے مہینے میں کسی بھی بھاری بارش کا کوئی بھی امکان نہیں ہے۔سونم لوٹس نے مزید کہا کہ امسال جموں وکشمیر میں رواں برس آبپاشی کی پانی کی قلت پیدا ہوسکتی ہے کیونکہ گذشتہ دو ماہ کے دوران بارش کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دریں اثناہ محکمہ موسمیات کے ماہر فیضان عارف نے کہا کہ سال 2019- 2020 کے موسم سرما کے دوران جموں وکشمیر میں ماہ دسمبر میں 58.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ ماہ جنوری میں 87.3 ملی میٹر اور ماہ فروری میں 35.3 مل میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: Rainfall Deficit in JK بارشوں میں کمی کے پیش نظر کسانوں کیلئے فصل پلان جاری کیا جائے گا، ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر

اسی طرح سال2020 – 2021 کے موسم سرما میں ماہ دسمبر میں 64.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ماہ جنوری میں 93.1 اور ماہ فروری میں 130.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سال2021 – 2022 کے ماہ سرما کے دوران مجموعی طور پر 288.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول سے کم تھی۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کے مطابق جموں وکشمیر کے 20 اضلاع میں سے موسم سرما کے دوران17 اضلاع میں بارشوں کی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ تین اضلاع بارہمولہ، اننت ناگ اور پونچھ میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ بھی موسم سرما کے دوران بارشوں کی کمی ریکارڈ ہوئی تھی لیکن بعد ازاں مون سون کے دوران ہونے والی بھر پور بارشوں نے اس کمی پورا کر دیا اور پھر کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی سے دوچار نہیں ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں تیرہ مارچ کو ہلکی بارش کا امکان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.