ETV Bharat / state

کووڈ 19 کے بیچ کشمیر میں دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز - جے اینڈ کے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر امتحان مراکز دوگنے کیے گئے ہیں۔

کووڈ 19 کے بیچ کشمیر میں دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 6:44 PM IST

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے خطرات کے بیچ وادی کشمیر میں دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔

کووڈ 19 کے بیچ کشمیر میں دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز

جموں و کشمیر میں تقریباً ایک لاکھ 6 طلبا ان امتحانات میں شرکت کریں گے، جن میں سے وادی کشمیر میں 74,465 اور جموں سرمائی زون سے 32 ہزار طلبا شامل ہی۔

وادی کشمیر میں 814 امتحان مراکز جبکہ جموں میں 331 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جے اینڈ کے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے عہدیداروں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے امتحانات کے مراکز کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے دوگنی کر دی گئی ہے۔ وہیں حکام نے کورونا متاثر طلبا کو بھی مراکز سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

تیرہ نومبر سے جموں و کشمیر میں برفباری کا امکان

امتحان مراکز کے باہر طلبا کی قطاریں نظر آرہی تھیں اور وہ کافی خوش نظر آرہے تھے۔

طلبا نے کہا کہ وہ کافی کوش ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے تمام تر سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں۔ وہیں اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبا کے لیے فیس ماسک، سینٹائزر دستیاب رکھا گیا ہے اس کے علاوہ سماجی دوری کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ کورونا وبا سے بچ سکیں۔

واضح رہے کہ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے پہلے ہی دسویں اور بارویں جماعت کے نصاب میں 40 فیصد تخفیف کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.