ETV Bharat / state

Blood Donation Camp: کشمیر پریس کلب میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد - کشمیر صحافیوں میں ذہنی تنائو

صحافیوں کے انتقال سے نہ صرف انکے اہل خانہ بلکہ پوری صحافتی برادری سوگوار ہے، اور عطیہ خون کیمپ کا انعقاد انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک سعی ہے۔

کشمیر پریس کلب میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 4:34 PM IST

وادی کشمیر میں جوان سال صحافیوں کی مختلف وجوہات خصوصا حرکت قلب بند ہونے کے سبب اموات کے پیش نظر انتقال کر چکے کشمیری صحافیوں کی یاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سرینگر کے ایوان صحافت (Kashmir Press Club) میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

کشمیر پریس کلب میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

منگل کو کشمیر پریس کلب میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کے دوران درجنوں صحافیوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

سینئر صحافی ریاض مسرور نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے کی گئی سروے کے مطابق یہاں کے 45فیصد لوگ ذہنی تنائو کا شکار ہیں۔

ریاض مسرور نے مزید کہا کہ ’’صحافی بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔ صحافی بھی ذہنی تنائو کے شکار ہو رہے ہیں، اور گزشتہ دو برسوں کے دوران نصف درجن سے زیادہ صحافیوں کی حرکت قلب بند ہونے یا معمولی امراض کے سبب ہوئی اموات سے کشمیر صحافیوں میں ذہنی تنائو کے بڑھتے رجحان کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’صحافیوں کے انتقال سے نہ صرف انکے اہل خانہ بلکہ پوری صحافتی برادری سوگوار ہے، اور عطیہ خون کیمپ کا انعقاد انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک سعی ہے۔‘‘

اس موقع پر گزشتہ برس فوت ہوئے صحافیوں خصوصا مدثر علی، شاہد بخاری، غلام نبی شیدا اور جاوید احمد کی صحافتی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے حق میں دعا مغفرت کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.