ETV Bharat / state

بندرو کی ہلاکت پر بڑا صدمہ پہنچا: فاروق عبداللہ - اقبال پارک، سرینگر

کشمیر کے معروف میڈیکل سٹور کے مالک مکھن لال بندرو کی ہلاکت پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یکجہتی کا اظہار کیا۔

بندرو کی ہلاکت بڑا صدمہ: فاروق عبداللہ
بندرو کی ہلاکت بڑا صدمہ: فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Oct 6, 2021, 1:11 PM IST

Updated : Oct 6, 2021, 3:17 PM IST

سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ مقتول مکھن لال بندرو کی رہائش گاہ پر پہنچے اور مقتول کے فرزند ڈاکٹر سدھارت بندرو کی ساتھ تعذیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

بندرو کی ہلاکت بڑا صدمہ: فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بندرو کی ہلاکت بہت بڑا صدمہ ہے اور ایک معصوم کا قتل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سرینگر کے سونہ وار علاقے میں بندرو کی رہائش گاہ پر لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے کے لئے مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس اور سول انتظامیہ کا تانتا بندھا رہا۔

مقتول بندرو کے فرزند ڈاکٹر سدھارت بندرو نے کہا کہ ’’پورا خاندان اس وقت صدمے میں ہے۔‘‘ اور انہیں افسوس ہے کہ ’’اس معصوم شخص کی ہلاکت کی گئی جنہوں نے پوری عمر وادی میں عام لوگوں کی خدمت کی۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ مکھن لال بندرو کو گزشتہ کل پولیس کے مطابق نامعلوم عسکریت پسندوں نے انکے میڈیکل اسٹور واقع اقبال پارک، سرینگر پر ہلاک کیا۔

مزید پڑھیں: مکھن لال بندرو کی رہائش میں صف ماتم

اس واقعہ پر وادی کشمیر کے لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وہیں سیاسی جماعتوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بندرو کہ ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

Last Updated : Oct 6, 2021, 3:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.